پاکستانتازہ ترین

صوبے سندھ کےالیکشن کمشنرسونوخان بلوچ کوان کےعہدے سے ہٹادیاگیا۔

imagesکراچی(نامہ نگار) پاکستان کے جنوبی صوبے سندھ کے الیکشن کمشنر سونو خان بلوچ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ الیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے سونو خان بلوچ کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد انہیں ڈائریکٹر جنرل بجٹ الیکشن کمشن مقرر کردیا گیا ہے۔ یادرہےکہ جماعت اسلامی، تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ کراچی کی ووٹر لسٹیں شفاف نہیں جس کی ذمہ سونوں خان بلوچ پر عائد ہوتی ہے۔ مذکورہ سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی تھی کہ سونو خان بلوچ کے خلاف کارروائی کرکے عہدے سے برطرف کیا جائے۔ تاہم الیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے انہیں عہدے سے ہٹاکر ڈائریکٹر جنرل بجٹ الیکشن کمشن مقرر کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  عدم اعتماد کے لیےاتحادیوں کومنائیں گے،بلاول بھٹو

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker