پاکستانتازہ ترین

حکومت کی چینی پر سولہ فیصد جی ایس ٹی بحال کرنے کی تجویز تیار

اسلام آباد(بیوروچیف) وفاقی حکومت نے یکم جولائی سے چینی پر سولہ فیصد جنرل سیلز ٹیکس بحال کرنے کی تجویز تیار کر لی ہے، جی ایس ٹی کی بحالی سے چینی آٹھ سے دس فیصد مہنگی ہوجائے گی۔ ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق، اس وقت چینی پرآٹھ فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد ہے، جسے یکم جولائی سے ختم کرنے کی تجویز ہے اور اسکی جگہ سولہ فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے پرغور کیا جارہا ہے۔ گزشتہ سال چینی کی قیمتیں سو روپے فی کلو تک پہنچ گئی تھیں تو حکومت نے چینی پر جی ایس ٹی ختم کرکہ آٹھ فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کی تھی۔ ایف بی آر کے حکام کا موقف ہے کہ ملک میں چینی کی وافر پیداوار سے قیمتیں کم ہوئی ہیں اور اس وقت چینی پر جی ایس ٹی بحال کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں  ہمیں بچایا جائے، بھارت انسانی تاریخ کا بڑا قتل عام کرنےجارہا ہے،گیلانی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker