پاکستانتازہ ترین

تاجکستان پاکستان سے 30 ہزار ٹن چینی درآمد کرنے پر رضامند

sugarاسلام آباد(بیورو رپورٹ) تاجکستان پانچ ماہ کے مذاکرات کے بعد پاکستان سے 30 ہزار ٹن چینی درآمد کرنے پر رضامند ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں تاجکستان کے حکام کا وفد جلد پاکستان آئے گا۔ پاکستان اور تاجکستان کے مابین چینی کے سودے پر مذاکرات اس وقت تعطل کا شکار ہوگئے جب تاجکستان نے کرسٹل چینی کی بجائے پاؤڈر چینی کی مانگ کردی جوکہ کرسٹل چینی سے مہنگی ہے۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے پندرہ جنوری سے کاروباری معاہدہ تاجکستان کو بھیج دیا ہے جو توقع ہے کہ تاجک حکام کے دستخطوں کے بعد آئندہ ہفتے واپس موصول ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button