پاکستانتازہ ترین

کراچی:چینی کی قیمت میں دو روپے فی کلو کی کمی

کراچی(مانیٹرنگ سیل) کرشنگ سیزن کے آغاز کے باعث ہول سیل مارکیٹ میں گزشتہ دو روز میں چینی کی قیمتوں میں دو روپے فی کلو کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ کراچی ہول سیل گروسرز ایسو سی ایشن چیئر مین انیس مجید کے مطابق دو ہفتے قبل چینی کی فی کلو قیمت باون روپے تک پہنچ گئی تھی ۔ لیکن کرشنگ سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی چینی کی قیمت دو روپے فی کلو کم ہو کر انچاس روپے پچاس پیسے فی فلو ہو گئی ہے ۔ حکومت کی جانب سے ملز کے لئے گندم کی قیمت میں پچاس پیسے فی کلو کمی کے بعد آ ٹے کی قیمت میں بھی کمی متوقع ہے دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں دالوں کے وافر اسٹاک موجود ہونے کے باعث دالوں کی قیمت میں بھی استحکام دیکھا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:پولیو ٹیم کی نوجوان لڑکی کو نامعلوم ملزمان اغوا کر کے فرار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker