تازہ ترینعلاقائی

شوگر ملز مالکان نے غریب کاشتکارو ں کے اربوں روپے دبا لئے

لاہور ﴿ پ ر﴾ سردار ظفر حسین خاں صدر کسان بورڈ پاکستان نے اشرف شوگر ملز کی طرف سے کاشتکاروں کو رقوم کی ادائیگی پر کین کمشنر پنجاب کیپٹن ﴿ ر ﴾ عثمان یونس کے اقدام کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ دوسری شوگر ملوں کے خلاف بھی فوری کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ گنے کے کاشتکاروں کے اربوں روپے پنجاب بھر کے با اثر شوگر مل مالکان نے دبا رکھے ہیں ۔ اور انکی ادائیگیاں نہیں کی جارہی ہیں ، انہوں نے کہا کہ کسان بورڈ پاکستان کاشت کاروں کی فلاح و بہبود کے لئے حکومت کی طرف سے اُٹھائے گئے تمام اقدامات کی مکمل حمایت جاری رکھے گا ۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ کین کمشنر پنجاب بلا تفریق تمام شوگر ملوں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں  گوجرانوالہ:نومولود بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوانا والدین کی ذمہ داری ہے،اسسٹنٹ کمشنر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker