پاکستانتازہ ترین

سوئی میں تین پولنگ اسٹیشنز کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا

suiکوئٹہ(مانیٹرنگ سیل)سوئی میں تین پولنگ اسٹیشنز کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا پنجگور میں پولنگ اسٹیشن پر راکٹوں سے حملہ مستونگ میں بی این پی کے انتخابی دفتر پر پٹرول بم سے حملہ کیا گیا ۔یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں لوپ میرانی ،سوری دربار اور کلی شیر محمد میں مجوزہ پولنگ اسٹیشنز کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا جبکہ پنجگور کے علاقے کوہگن کے مقام پر گورنمنٹ مڈل اسکول پر بھی نامعلوم افراد نے 2راکٹ کے گولے فائر کئے جس سے عمارت کو نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں ادھر مستونگ کے علاقے کردگاپ میں نامعلوم مسلح افراد نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے انتخابی دفتر پر پٹرول بم پھینک دیا جو زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔مقامی انتظامیہ نے الگ الگ مقدمات درج کرکے مزیدکارروائی شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں  چوہدری صاحب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker