شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / جمبر:سوئی گیس بل گھر گھرتقسیم کرنےوالے ٹھیکیدارحکومت کو چونا لگانے لگے

جمبر:سوئی گیس بل گھر گھرتقسیم کرنےوالے ٹھیکیدارحکومت کو چونا لگانے لگے

جمبر(نامہ نگار) جمبر میں سوئی گیس کا بل گھر گھر تقسیم کرنے والے حکومت کو چونا لگا کر پیسے بٹورنے لگے۔ محمکہ سوئی گیس نے گھر گھر بل تقسیم کرنے کا کام ٹھیکہ پر دیا ہوا ہے جو بل گھر گھر تقسیم کرنے کا فی بل محکمہ سے چارج کرتے ہیں مگر وہ گھر گھر بل تقسیم کرنے کی بجائے مختلف چوکوں میں دکانوں پر رکھ غائب ہوجاتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جمبر کا ٹھیکہ لاہور کے شاہد اور ناصر نامی شخص نے لیا ہوا ہے جبکہ محمد حسین نامی شخص جمبر میں گھر گھر بل تقسیم کرتا ہے مگر وہ گھر گھر بل تقسیم کرنے کی بجائے ٹاؤٹوں کے ساتھ ملکر جمبر کی مختلف دکانوں پر بل پھینک کر فرار ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو بل نہ ملنے کی وجہ سے مفت کا جرمانہ اور ذہنی ٹینشن علیحدہ دی ملتی ہے۔جمبر کی عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے ٹھیکیداروں کا ٹھیکہ فوری منسوخ کریں اور واپڈا کی طرح بل گھر گھر تقسیم کرنے کے لیے اپنے اہلکارنامزد کریں۔

یہ بھی پڑھیں  وزیرِاعظم نواز شریف کا یمن کی صورتحال پر اہم بیان دینے کا فیصلہ