تازہ ترینعلاقائی

اسلام آباد:گیس چوری کیخلا ف کریک ڈاون، 114ملین روپے کے جرمانے

sui gasاسلام آباد(بیورو رپورٹ)وزارت پیٹرولیم و قدرتی گیس کی ہدایت پر سوئی نادران گیس پائپ لائن (ایس این جی پی ایل ) نے وفاقی دارالحکومت میں ڈومیسٹک گیس کنکشن کے کمرشل استعمال کیخلاف ایف آئی اے کیساتھ ملکر گیس چوروں کیخلاف کریک ڈاون کا آغاز کرتے ہوئے 112گھریلو صارفین کو 114ملین روپے کے جرمانے کر دیئے جبکہ مزید 300کنکشن کی نشاندہی کر لی ہے ۔ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ وزارت پیٹرولیم و قدرتی گیس نے ایس این جی پی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر عارف حمید کو ہدایت جاری کی تھی کہ گیس چوروں اور غلط استعمال کرنیوالوں کیخلاف کاروائی کو مزید تیز کیا جائے جس پر عارف حمید نے اپنے تمام ریجنز کو بلاامتیاز ایسے صارفین کیخلاف کارروائی کر نے کی ہدایت کی ۔ ذرائع نے بتایا کہ جنرل منیجر اسلام آباد ریجن کی نگرانی میں ہونیوالے کریک ڈاون میں اسلام آباد کے رہائشی پوش سیکٹر ز میں قائم کئے جانیوالے ریسٹورنٹس ، گیسٹ ہاوسز اور مختلف نجی دفاتروں کو چیک کیا گیا تو وہاں ڈومیسٹک گیس کنکشن پر نہ صرف کمرشل گیس استعمال کی جا رہی تھی بلکہ گیس پریشر بڑھا کر اسے چوری بھی کیا جا رہا تھا جس پر ایف آئی اے اور سوئی گیس کی ٹیموں نے 11کروڑ40لاکھ روپے کے جرمانے کئے اور ان جرمانوں کی عدم ادائیگی پر ایف آئی اے گیس چوروں کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمات کا اندراج کرائے گا ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ محکمہ سوئی گیس نے وفاقی دارالحکومت میں ایسے عناصر کیخلاف کارروائی کرنے کیلئے اپنا دائرہ کار وسیع کر لیا ہے اور ایسے مزید 300کنکشن کی نشاندہی کر لی گئی ہے جن کیخلاف کارروائی کیلئے جنرل منیجر اسلام آباد ریجن کو تفصیلات بھجوا دی گئی ہے

یہ بھی پڑھیں  حافظ محمد زاہدکی مقابلہ مضمون نویسی میں ملکی سطح پر پہلی پوزیشن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker