تازہ ترینعلاقائی

فردوس عاشق اعوان نےڈھنگال،چپراڑ،ملاگر پور، صالح پور میں سوئی گیس کاافتتاح کیا

سیالکوٹ ﴿بیورو رپورٹ﴾وفاقی وزیر نیشنل ریگلولیشن اینڈ سروسز ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ڈھنگال، چپراڑ ،ملاگر پور، صالح پور میں فراہمی سوئی گیس منصوبوں کے افتتاح بعدبڑے عوامی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہا کہ پاکستان کی تاریخ مین پہلی بار کسی جمہوری حکومت نے 5 واں کامیاب عوام دوست بجٹ دیا ہے یہ پیپلز پارٹی کی اتحادی جماعتوں نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں جمہوریت کی بالا دستی کی تاریخ رقم کی ہے وفاقی وزیر نے کہا حکومت نے بجٹ میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لئے موثر اقدامات کئے ہین اور پاکستانی عوام کو بجلی کی بدترین لود شیڈنگ سے نجات دلانے کی کوشش کی ہے اور ملک میں انرجی کے متبادل ذرائع اپنانے کے لئے کہا اور بتایا کہ ملک میں سولر انرجی پیدا کرنے کی حوصلہ افضائی کی جائے گی سولر انرجی سے صنعتیں اور زرعی پیدا وار کے لئے بجلی پیدا کی جائے گی اور سورج کی تپتی ہوئی شعاعوں سے بجلی حاصل کر کے گھریلو صارفین کی بجلی پوری کی جائے گی اور کہا نئے دیم تعمیر کر کے بجلی سسٹم میں شامل کی رہی ہے مڈ ٹرم ،لانگ ٹرم اورایمرجنسی بنیادوں پر کام کر کے حکومت بجلی کے ہاتھوں تنگ عوام کوریلیف فراہم کرے گی اس موقع پروفاقی وزیر نے کہا کہ صوبے 18 ویں ترمیم کے بعد وسائل کے حصے دار ہیں مسائل میں بھی حصہ دار بنیں اور سرکاری املاک کو آگ لگا کر قومی نقصان کرنے والے وطن دشمنی کی رو ش تبدیل کریں اور بجلی کے مسلہ پر عوام کو ورغلانے اور بحرانوں کے اندر نئے بحران پیدا کرنے کی کوشش نہ کریں اس موقع پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میری پہلی ترجیع حلقہ کے عوام کے حقوق کی بالا دستی کے لئے آواز بلند کرنا ہے اور کہا منیرا ذاتی کوئی ایجنڈا نھی ذاتی مفادات کا حصول میرا مقصد نہیں مین تو صرف عوام کے حقوق کی جنگ لڑرہی ہوں اور اس کی مثال پاکستان بھر میں سب سے زیادہ حلقہ 111 میں ریکارڈزترقیاتی کامون کی تکمیل ہیجس سے حلقہ کے عوام کا سر فخر سے بلند ہے اس کی مثال چپراڑ ڈھنگال ، ملاگر پور، صالح پور جیسے پسماندہ دیہات میں سوئی گیس کی فراہمی ہے انہوں نے کہا کہ بنیادی ضروریات زندگی عوام کی دہلیز تک پہنچانے کے لئے اور قدرتی وسائل پرہر آدمی دسترس یقینی بنانے کے لئے تگ و دو کرتی رہوںگی

یہ بھی پڑھیں  اداکار عمران خان آج 32ویں سالگرہ منارہے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker