تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:محکمہ سوئی گیس کاکامیاب چھاپہ،تحصیل ریسٹ ہائوس کی سپلائی منقطع

اوکاڑہ﴿نمائندہ خصوصی﴾محکمہ سوئی گیس کا کامیاب چھاپہ ضلع کونسل تحصیل ریسٹ ہائوس کے زیر استعمال گیس کی سروس لائن سے ڈائریکٹ پائپ لگا کر چوری پکڑی گئی ۔محکمہ سوئی گیس نے کاروائی کرتے ہوئے تحصیل کونسل ریسٹ آفس کا گیس میٹر،پائپ اور دیگر سامان قبضہ میں لیتے ہوئے گیس کی سپلائی منقطع کر دی۔تفصیلات کے مطابق ضلعی حکومت کے زیر انتطام چلنے والا ضلع کونسل ریسٹ ہائوس آفس اور رہائش گاہ کا گیس میٹر عدم ادائیگی کی وجہ عرصہ دراز سے بند تھا ۔لیکن یہاں رہنے والے سرکاری افسران نے کنکشن بحال کروانے کے بجائے اپنے ماتحت عملہ کو کہہ کر گیس کی مین لائن سے ڈائریکٹ گیس چوری کر کے استعمال شروع کر دیاجس کی اطلاع سوئی گیس اوکاڑہ کے آفیسر شیخ فرحان کو ہوئی تو انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارتے ہوئے گیس چوری پکڑتے ہوئے گیس کی تنصیبات کو ریسٹ ہائوس سے ہٹاتے ہوئے گیس میٹر اور پائپ قبضہ میں لے لیا اور بقایا جات ،15,000کے علاوہ 20,940روپے جرمانہ عائد کر یا گیا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ کنزیومر نمبر 712835. کے تحت میٹر واجبات کی عدم ادائیگی پر پہلے سے ہی بند پڑا ہے۔لیکن کنکشن نہ ہونے کے باوجود ایک دن بھی ریسٹ ہائوس کی گیس بند نہیں ہوئی ۔گیس چوری پکڑے جانے کے بعد سرکاری افسران کی طرف سے محکمہ گیس کے دفتر میں گیس بحالی اور معامل ٹھپ کرنے کے لیے ٹیلیفون کال کا تانا بندھا ہوا ہے۔ اور مسلسل دبائو ڈالا جا رہا ہے ۔تاہم آخری اطلاع آنے تک ضلع کونسل ریسٹ ہائوس آفس کی گیس بحال نہ ہو سکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  سیاسی سرگرمیاں اور افظار ڈنر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker