تازہ ترینعلاقائی

سوئی گیس ایک خواب تھا جس کی بہاولنگر میں فراہمی پاکستان پیپلز پارٹی کا نمایاں کارنامہ ہے

بہاولنگر(بیو رو چیف) سوئی گیس ایک خواب تھا جس کی بہاولنگر میں فراہمی پاکستان پیپلز پارٹی کا نمایاں کارنامہ ہے ۔بہاولنگر میں سوئی گیس کے پراجیکٹ پر اب تک 86کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ خرچ ہو چکی ہے ۔اور ابھی تک شہر کے تین حصوں میں گیس کی فراہمی بقایا ہے جو انشاء اللہ جلد مکمل کر دی جائے گی ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر سید ممتاز عالم گیلانی ایم این اے نے محلہ نظام پورہ میں سوئی گیس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سید ممتاز عالم گیلانی کی آمد پر انجمن اصلاح معاشرہ نظام پورہ کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے شاندار استقبال کیا گیا ۔اور جئے بھٹو ،جئے بینظیر کے نعرروں کی آواز یں ہر طرف بلند ہوگی اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما پیر علی رضا بودلہ ،ضلعی جنرل سیکٹری پی وائے او عمران یعقوب شیخ ،سیٹھ خالد اقبال ،سٹی صدر پی پی پی ملک محمد سلیم بھی موجود تھے

یہ بھی پڑھیں  گورنر پنجاب سے اداکارہ میراکی ملاقات،ہسپتال کےلیے اراضی کی درخواست

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker