پاکستانتازہ ترین

گھریلو صارفین کو بلا تعطل گیس فراہم کی جائے،راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے کہا ہے کہ حکومت گھریلو صارفین کوگیس کی بلاتعطل ترسیل اوربجلی کے پیداواری یونٹس کوفیول کی فراہمی کویقینی بنارہی ہے۔ وزیراعظم کا مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین سے ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب کے تحت حکومت توانائی کےنئے ذخائرتلاش کرنے، متبادل ذرائع اور ہمسایہ ممالک سے توانائی درآمد کرنے کی پالیسی پر کارفرما ہے۔انھوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے مستقبل میں ملک کی ترقی اورخوشحالی پر دیرپا اثرات مرتب ہونگے۔ اس موقع پرمشیرپیٹرولیم نے وزیراعظم کوملک میں فیول کی موجودہ صورتحال سے متعلق بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں  اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس : گیس لوڈمینجمنٹ منصوبے کی منظوری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker