پاکستانتازہ ترین

گیس کی قیمتوں میں اضافہ،سمری وزارت پٹرولیم کوارسال

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیتے ہوئے نرخوں کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی۔ اوگرا زرائع کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کے نرخوں میں اٹھائیس روپے اٹھائیس پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ سوئی نادرن کے ٹریف میں اکتیس روپے بارہ پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ گیس کی قیمتوں میں اضافہ ملین مکعب فیٹ گیس کے حجم پر کیا گیا ہے۔ ابھی کمرشل، گھریلیو اور صنعتوں کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی مکمل تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے اس اضافے سے گھروں میں استعمال ہونے والی گیس مہنگی ہوجائے گی۔ ساتھ ہی سی این جی کی قیمت بھی بڑھ جائے گی اور فرٹیلائزر سیکٹر کی سبسڈی میں مزید کمی ہوجائے گی۔ جس کے نتیجے میں یوریا کھاد کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے ۔ وزارت پیٹرولیم کی جانب سے منظوری کی صورت میں اس اضافے کا اطلاق یکم جنوری دوہزار تیرا سے ہوگا۔ اوگرا زرائع کے مطابق ایس ایس جی سی نے گیس کے نرخ میں چھ اعشاریہ ایک چار فی صد جب کہ ایس این جی پی ایل نے نو اعشاریہ آٹھ سات فی صد اضافے کی مانگ کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں  اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس : گیس لوڈمینجمنٹ منصوبے کی منظوری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker