تازہ ترینعلاقائی

سکھر: چار بچوں کی ماں کو شوہر نے کاری قرار دے دیا

سکھر(نامہ نگار) پنوعاقل کے گاؤں سلطان پورکی رہا ئشی آمنہ میرانی کو اس کے شوہرمبین میرانی نے کاروکاری قرار د ے کر اسے گھر سے نکال دیا،خاتون دادا،دادی کے ہمراہ مدد کے لئے سکھر پر یس کلب پہنچ گئی۔احتجاج کر تے ہو ئے آمنہ میرا نی کا کہنا تھا کہ تین روز قبل اسے اس کے شوہر نے جھوٹا کاروکاری کا لزام لگا کر گھرسے نکال دیا اوراس کے تین بچوں کو بھی چھین لیا ہے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ جب وہ مدد کے لئے پولیس کے پاس گئی تو پولیس نے اس کے شوہر کے خلاف کاروائی کرنے سے انکار کردیا۔ خاتون نے حکام بالا سے شو ہر کے خلاف کاروائی کرنے سمیت انصاف کی فراہمی کا مطا لبہ کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  عوام پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی سے تنگ آچکے ہیں،سابق صدر مشرف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker