سکھر ﴿نمائندہ خصوصی﴾قیدی علاج کے لئے توجہ کا منتظر ، ڈاکٹروں نے لا علاج قرار دے دیا، ، تفصیلات کے مطابق ڈیڑھ ماہ قبل گھوٹکی جیل سے والد کے قتل میں سزا پانے والے32سالہ قیدی محمد عمر گوٹو کو سکھر سینٹرل جیل ٹو منتقل کیا گیا تھاکچھ دن بعد اس کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی تھی جس کے باعث اس کو سکھر کے سردار غلام محمد مہر میڈیکل کالج علاج کے لئے لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کا طبی معائنہ کرنے کے بعد ٹی بی کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ قیدی کو اس بیماری میں مبتلا ہوئے ڈھائی سال سے زائد عرصہ گذر چکا ہے مناسب دیکھ بھال اور بر وقت علاج نہ ہونے کی صورت میں اس کا علاج ممکن نہیں واضع رہے مذکورہ قیدی کو گھوٹکی جیل سے ڈیڑھ ماہ قبل سکھر سینٹرل جیل منتقل کیا گیا تھا اور ایک ہفتہ قبل اس کو اسپتال داخل کیا گیا جبکہ مذکورہ قیدی کا کہنا ہے کہ بیماری کے بارے میں جیل انتظامیہ کو معلوم تھا مگر انہوں نے اس مرض کے علاج کے لئے کوئی خاص توجہ نہیں جس کے باعث میری بیماری بڑھ گئی ہے ۔#
You must be logged in to post a comment.