تازہ ترینعلاقائی

سکھر: شوہراوردیوروں کی خاتوں کو سیاہ کاری کے الزام میں مبینہ طور پر جلا کر مارنے کی کوشش

سکھر(نامہ نگار)صالح پٹ کے علاقے میں شو ہر اور دیوروں کی جانب سے خا توں کو سیاہ کا ری کے الزام میں مبینہ طور پر جلا کر ما رنے کی کوشش، جسم کا تیس سے چالیس فیصد حصہ جھلس گیا ، ملزمان پکڑے جا نے کے خوف سے اس کا چھپ کر علاج کراتے رہے ، باپ اطلاع ملتے ہی پہنچ کر ملزمان کو منتیں کر کے بیٹی کواپنے گھر لے آیا ، انصاف چاہتے ہیں خا تون کا مطا لبہ تفصیلات کے مطابق سکھر کی تحصیل صا لح پٹ کے گا ؤں وریو بھنبھرو میں شیخ برادری سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنے بھا ئیوں کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر اپنی بیوی بیس سالہ مسمات صاحب زادی دختر صدورو شیخ کو سیاہ کا ری کا الزام دے کر اس پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس سے اس کے جسم کا تیس سے چا لیس فیصد حصہ جھلس گیا اور وہ شدید زخمی ہو گئی جس سے ملزمان گھبرا گئے اور انہوں نے زخمی خا تون کو دس روز تک گھر میں چھپا کر رکھا اور اس کا علاج کرا تے رہے مگر جب خا تون کے باپ کو اس واقعہ کی اطلاع ملی تو اس نے ملزمان کے گھر پہنچ کر اسے قرآن پاک کے واسطے دیئے اور اپنی بیٹی کو اپنے گھر لے آیا خا تون نے باپ کے گھر پر میڈیا کو اپنے جسم کے جلے ہو ئے حصے دکھا ئے اور اس نے اور اس کے باپ نے روتے ہو ئے حکام با لا سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!