تازہ ترینعلاقائی

سکھر:علاقہ مکینوں کا پولیس کی زیادتیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

sakharسکھر (مانیٹرنگ سیل)روہڑی کے علاقے پٹنی کے علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے علاقے پولیس کی زیادتیوں کے خلاف اکبر علی جتوئی غلام مصطفی ، اللہ بخش ، محمد بخش جتوئی سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ پٹنی پولیس کی علاقے میں زیادتیاں حد سے بڑھ گئی ہے گذشتہ روز پٹنی پولیس نے ہمارے گھروں پر بلاجواز چڑھائی کر دی اور ہمارے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر گھر میں موجود قیمتی سامان ، طلائی زیوارت اور تین افراد کو گرفتار کر کے لے گئی تھی بعد ازیں مئجسٹریٹ کی مداخلت پر گرفتار افراد کو بازیاب کر اگیا شکایات پر پولیس ہمارے خلاف جرائم پیشہ افراد کا ساتھ دینے پر جھوٹے مقدمات درج کر رہی ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے پٹنی پولیس کی زیادتیوں کا نوٹس لیا جائے اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button