تازہ ترینعلاقائی

سکھر: بیٹے کی بازیابی کیلئے باپ کا سندھ ہائی کورٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

سکھر(نامہ نگار)بیٹے کی بازیابی کیلئے باپ کا سندھ ہائی کورٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ،حکام پولیس گردی کا نوٹس لیتے ہوئے بیٹے کو بازیاب کرائیں ، تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کے قریبی گاؤں کے علاقہ مکین محمد موسیٰ تھیہم نے سندھ ہائی کورٹ کے باہر اپنے بیٹے خادم حسین کی بازیابی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ دن قبل گھوٹکی پولیس نے کراچی پولیس کے ایک افسر جس کیساتھ ہمارا تنازعہ چل رہا ہے اس کے کہنے پر میرے بیٹے خادم حسین جو کہ گھر سے اپنے شوروم کار میں جا رہا تھا کار سمیت بلاجواز گرفتار کیا اور اسے نامعلوم جگہ منتقل کر دیا ہے اس کی تلاش کیلئے در در کی ٹھوکریں کھا رہا ہوں کچھ زرائع سے معلوم ہوا وہ کراچی پولیس کے قبضے میں ہے بالا حکام پولیس زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے میرے بیٹے پولیس کے چنگل سے آزاد کرایا جائے اور واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے بعد ازیں محمد موسیٰ تھیہم نے اپنے وکیل ذوالفقار نائچ کی معرفت بیٹے کی بازیابی کیلئے پٹیشن داخل کرائی، کیس کی سماعت تین مارچ کو ہو گی ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button