تازہ ترینعلاقائی

واپڈا مظفرگڑھ کے عملے نے غفلت کی انتہا کردی صارفین انصاف کے حصول کے لیے پریس کلب سلطان کالونی پہنچ گئے

سلطان کالونی (نمائندہ خصوصی) واپڈا مظفرگڑھ کے عملے نے غفلت کی انتہا کردی صارفین انصاف کے حصول کے لیے پریس کلب سلطان کالونی پہنچ گئے
میپکوسب ڈویژن فرسٹ مظفرگڑھ کے بی ایس فیڈر پر تعینات کام چور عملہ نے موضع ماہڑہ نشیب میں واقع بستی ہمڑوالا،ولائے والاکے رہائشیوں کی سینکڑوں زندگیاں داؤ پر لگادی۔ عرصہ دوسال سے ایل ٹی وی ٹرانسمیشن کی لٹکتی تاروں کو درختوں کے ساتھ باندھ کر اونچا کردیا اور گرنے والے کئی پولز کو شیتروں سے سہارا دیکر کھڑے کررکھے ہیں،متعدد بار میپکوسب ڈویژن فرسٹ مظفرگڑھ کے ایس ڈی او ،ایل ایس اور لائن مین کو درخواست گزاری لیکن کو ئی شیوائی نہ ہوئی اہل علاقہ ۔تفصیلات کے مطابق میپکوسب ڈویژن فرسٹ مظفرگڑھ میں تعینات کام چور عملہ نے موضع ماہڑہ نشیب میں واقع بستی ہمڑوالا،ولائے والاکے رہائشیوں کو بوسیدہ نظام کے ذریعے عرصہ دراز سے بجلی کی سپلائی جاری رکھی ہوئی ہیں۔لٹکتی ایل ٹی وی کی ٹرانسمیشن لائن نے سینکڑوں زندگیاں داؤ پر لگا رکھی ہیں جبکہ دلچسب بات یہ ہے کہ اہل علاقہ نے متعدد بار میپکوسب ڈویژن فرسٹ مظفرگڑھ میں تعینات کام چور عملہ کو صورت حال سے آگا ہ کیا گیا ہے لیکن عملہ بات سننے کو تیار ہی نہیں۔جبکہ متعدد جگہ پر ایل ٹی وی کی ٹرانسمیشن لائن کو پول کے بجائے قریبی درختوں سے باندھ کر اونچا کیا گیا ہے۔مقامی لوگوں میں شامل غلام عباس ،ملک اعجاز،محمد انصر،محمد ناصر،عاشق حسین،اخلاق احمد،حاجی غلام عباس ،محمد کلیم،ملک نواب علی،ملک رمضان،احسان علی،محمد راشد خان،محمد کاشف،محمد عمران،غلام یسین،محمد اسماعیل محمد مغیث کے علاوہ کئی افراد نے ’’صحافیوں‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ ایل ٹی وی کی ٹرانسمیشن لائن درختوں سے باندھنے کی وجہ سے کھیت کو سیراب کرتے وقت اکثر پانی میں کرنٹ آجاتا ہے۔جبکہ گزشتہ ماہ لٹکتی ایل ٹی وی کی ٹرانسمیشن لائن کے باعث گزرتی بھینس کو شدید کرنٹ لگا جس کے باعث لاکھوں روپے مالیت کی بھینس ہلاک ہوگئی تھی۔ ملک اظہر نے ’’پاکستان‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ لٹکتی ایل ٹی وی کی ٹرانسمیشن لائن گھرکی چھت پر پڑی ہے جوکہ کسی بھی وقت ہمارے خاندان کی موت کا سبب بن سکتی ہے متعدد بار درخواست گزاری لیکن متعلقہ ایل ایس اور لائن مین موت کا سبب بننے والی لٹکتی تاروں کو اونچاکرنے کیلئے بھاری رقوم کا مطالبہ کرتے ہیں۔ جب اس بارے متعلقہ ایس ڈی او،ایل ایس، لائن مین سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے موقف دینے سے انکارکرتے ہوئے فون بند کردیئے۔ بستی کے سینکڑوں افراد نے وزیر پانی وبجلی عابد علی شیر، چیف میپکو ملتان،ایس ای مظفرگڑھ اور علی حکام سے اپیل کی ہے ہمارے سروں پر موت کی منڈلاتی تاروں کو اونچا کروایا جائے اور عرصہ دراز سے ہماری شیوائی نہ کرنے پر ذمہ دران افسران کے خلاف غفلت برتنے پر محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!