تازہ ترینعلاقائی

سلطان کالونی: سکیورٹی اداروں اور ماتمی جلوسوں ومجالس کے لائسنس داران کا اجلاس منعقد ہوا

سلطان کالونی (نمائندہ خصوصی) مظفرگڑھ کے ضلع کونسل ہال میں محرم الحرام کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے سکیورٹی اداروں اور ماتمی جلوسوں ومجالس کے لائسنس داران کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس کی صدارت ایس ایس پی سپیشل برانچ شریف ظفر اور ڈی ایس پی اکرم خان نیازی اور انسپکٹر محب علی خان نے کی. اجلاس میں محرم الحرام کے ایام میں ممکنہ سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور جلوسوں ومجالس کے لائسنس داران نے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے سکیورٹی اداروں کو اپنی تجاویز سے بھی آگاہ کیا.اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی سپیشل برانچ شریف ظفر کا کہنا تھا کہ محرم الحرام میں سکیورٹی کے حوالے سے مرتب کیے گئے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرایا جائے گا اور کسی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی.

یہ بھی پڑھیں  عورت واپس کیوں کروائی بھانجے نے ماموں مارڈالا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker