تازہ ترینعلاقائی

سلطان کالونی:شاہ مائنر کی بندش، کسانوں کا سوموار کے روز میانوالی روڈ کو بند کرنے کا اعلان

سلطان کالونی (نمائندہ خصوصی) سلطان کالونی شاہ مائنر کی بندش کسانوں کا سوموار کے روز میانوالی روڈ کو بند کرنے کا اعلان
خادم اعلٰی پنجاب صاحب پانچ ماہ سے ہماری نہریں بند کی گئی ہیں ہم پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں  ہمارے نلکوں کا پانی بھی کڑوا ہوگیا ہے ایکسئین نے ہماری نہریں بند کرکے کہا ہوا ہے کہ ہیڈ داد والا پل کی مرمت کی جارہی ہے پل ٹوٹے کو عرصہ بیت گیا جب نہروں کی بندش تھی تب پل نہیں بن سکتا تھا اب پانی نہروں میں چھوڑ کر ہماری دو تین نہریں بند کرنا ہمارے ساتھ زیادتی ہے ہم کسان پہلے ہی کماد کی فصل میں بہت زیادہ خصارے میں ہیں اب ہمیں مزید خصارہ میں نہ ڈالو اگر آج نہروں میں پانی نہ چھوڑا گیا تو ہم سلطان کالونی سے میانوالی روڈ کو مکمل بند کردیں گے تب تک نہیں کھولیں گے جب تک شاہ مائنر میں پانی نہیں چھوڑا جاتا اس موقع پر فوجی غلام سرور بھنڈر ،چوہدری عاشق علی گل ،ملک ذکاء اللہ ،منظور حسین ،سجاد حسین ،عابد علی ،شہباز حسین ،عبدالغفور ،محمد اقبال ،مجید احمد ،عباس حسین ،چوہدری فاروق ،محمد اجمل ،منیر احمد ،محمد رمضان ،پیر بخش ،ودیگر شریک تھے نے ڈی سی مظفرگڑھ سے بھی اپیل کی ہے کہ اگر سنڈے تک شاہ مائنر میں پانی نہ چھوڑا گیا تو منڈے والے دن میانوالی روڈ پر کسان اپنے حق کی خاطر احتجاج پر مجبور ہوں گے

یہ بھی پڑھیں  عورت واپس کیوں کروائی بھانجے نے ماموں مارڈالا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker