تازہ ترینعلاقائی

سلطان کالونی: ضلع چیئرمین بن کر پورے ضلع میں مساوی حقوق دیں گے، مخدوم باسط سلطان بخاری

سلطان کالونی (نمائندہ خصوصی)ضلع چیئرمین بن کر پورے ضلع میں مساوی حقوق دیں گے اور چوک سرور شہید کی ملحقہ یونین کونسلوں میں خصوصی ترقیاتی پیکج دیئے جائیں گے مخدوم باسط سلطان بخاری پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما اور ایم این اے مخدوم باسط سلطان بخاری نے کہا کہ انشااللہ ضلع چیئرمین عبداللہ شاہ بخاری ہی بنیءں گے اور اس سلسلے میں پارٹی قیادت سے ان کے مذاکرات ہوئے ہیں اور وہ اپنی قیادت پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں مخدوم باسط سلطان بخاری نے کہا کہ ضلع مظفر گڑھ میں مسلم لیگ ن کے چیئرمینوں کے علاوہ بھی ان کے پاس بڑی تعداد میں آزاد چیئرمین ہیں جن کو وہ مسلم لیگ ن میں شامل کر چکے ہیں اور اس بارے وہ اعلی قیادت کو بتا بھی چکے ہیں مخدوم باسط سلطان بخاری نے کہا کہ وہ مسلم لیگ ن کے ایم این اے ہیں اور ان کے بھائی ڈیرہ غازیخان میں مسلم لیگ ن کے واحد صوبائی وزیر ہیں اس لئے وہ پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے دن رات کوششاں ہیں اور اس کی سب سے بڑی مثال یہ ہے کہ انہوں نے پورے ضلع سے بہت سارے آزاد چیئرمینوں کو مسلم لیگ ن میں شامل کیا ہے مخدوم باسط سلطان بخاری نے کہا کہ چوک سرور شہید کو وہ ضلعی چیئرمین بن کر خصوصی طور پر ترقیاتی پیکج دیں گے اور اس کے علاوہ ان کے بھائی مخدوم ہارون سلطان بخاری چوک سرور شہید کو تحصیل بنوانے کے لئے بھی خصوصی کوششیں کر رہے ہیں اور انہوں نے کہا کہ وہ چوک سرور شہید سے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والے چیئرمینوں کے بے حد ممنون ہیں کہ انہوں نے ان اور میاں برادران پر اعتماد کرتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی ہے اور انشاللہ جس طرح ان کا ماضی گواہ ہے کہ انہوں نے کبھی منافقت نہیں کی اور ہمیشہ صاف ستھری اور سچی سیاست کی ہے اسی طرح آئندہ بھی وہ اپنے محسنوں کے احسان مند رہیں گے

یہ بھی پڑھیں  لاہور:چھ بچوں کی ماں ڈکیتی مزاحمت پر قتل،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker