تازہ ترینعلاقائی

عورت واپس کیوں کروائی بھانجے نے ماموں مارڈالا

سلطان کالونی (نمائندہ خصوصی)عورت واپس کیوں کروائی بھانجے نے ماموں مارڈالا سیاسی مداخلت پر خانیوال پولیس کاروائی سے گریزاں ملزم اور قاتل گرفتار کرنے میں لعت ولعل سے کام لے رہی ہے  تفصیلات کے مطابق خانیوال چکنمبر 168دس آر کے رہائشی نوبہار کو اس کے حقیقی بھانجے ہاشم شاہ عرف کاکا نے بھرے بازار میں فائرنگ کرکے مارڈالا قاتل اور اس کے ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ملزمان ہاشم شاہ نذیرشاہ ،اعجاز شاہ ،اصغر شاہ ضمیراں بی بی وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے باوجود سیاسی مداخلت کی وجہ سے پولیس کاروائی سے گریزاں ہے اور مقتول کے وارثان کو صرف طفل تسلیوں پر رکھا ہوا ہے وجہ عناد مقتول کے بیٹے حبیب اللہ شاہ نے دفتر آکر بتایا ہے کہ ہاشم شاہ نے عرصہ ایک سال قبل رحیم یار خان سے عورت بھگا کر لایا تھا جو کہ ہاشم کے مقتول ماموں نو بہار شاہ نے عورت کے لواحقین کو واپس کروادی تھی جس کی رنجش کی بناء پر پہلے کئی باراس کے گھر پر فائرنگ کیگئی جسکی زد میں آکر حبیب اللہ شاہ کے بڑا بھائی اور مقتول کا بڑا بیٹا مزمل شاہ زخمی بھی ہواجس سلسلے میں قاتل کے خلاف تین مختلف FIRدرج ہوچکی ہیں جن میں وہ پہلے بھی عدالتی اشتہاری ہے اور مسلسل دھمکیاں دیتا رہتا تھا آخرکار موقع پاکر نوبہار شاہ پر بھرے بازار اندھا دھند فائرنگ کردی اور مضروب زخموں کی تاب نہ لا کر نشتر ہسپتال ملتان میں دم توڑ گیا تفصیل مقدمات پہلی ایف آئی آر نمبر 95/14جرم 324ت پ مورخہ 23/2/14ایف آئی آر نمبر2مورخہ 16/8/14مقدمہ نمبر 438/14جرم پانچ سو چھے بی مقدمہ نمبر 3481 /14جرم 324/34مورخہ 9/9/14مقدمہ نمر33/15جرم 324/ایک سو نو ،148/149ت پ مورخہ 19/6/15 مقدمات درج کیے گئے ہیں جس میں مقتول کی شنوائی نہ ہوئی مقتول تھانے اور کچہری کے چکر لگا لگا کرانصاف لیتا لیتا خود خالق حقیقی سے جا ملالیکن اس کو انصاف نہ مل سکا ایس ایچ او تھانہ سٹی خانیوال ریاض لٹھن ،تفیشی ضمیر شاہ ASIملزمان گرفتار نہیں کررہے آر پی او ملتان ،ڈی پی او خانیوال سے اپیل ہے کہ ملزمان کے خلاف فوری کاروائی کی جائے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!