تازہ ترینعلاقائی

سلطان کالونی: خانپور بگاشیرمحلہ طالب شاہ میپکو سب ڈویژن سیکنڈمظفرگڑھ کی سر پرستی میں دن دیہاڑے سرعام کنڈے لگا کر بجلی چوری ہونا معمول بن گئی

سلطان کالونی(نمایندہ خصوصی) خانپور بگاشیرمحلہ طالب شاہ میپکو سب ڈویژن سیکنڈمظفرگڑھ کی سر پرستی میں دن دیہاڑے سرعام کنڈے لگا کر بجلی چوری ہونا معمول بن گئی متعددبار عوام نے نے میپکو سب ڈویژن سیکنڈکو اطلاع کی مگر بجلی چوروں کے خلاف کاروائی نہ ہوسکی، واپڈا حکام نے شکایت سنی ان سنی کردی ارباب اختیار سے معاملے کا نوٹس لیکر کاروائی کرنے کامطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق خانپوربگاشیر محلہ طالب شاہ میں عرصہ داز سے سرعام چوبیس گھنٹے کنڈے لگا کر بجلی چوری کی جانے لگی ۔ کنڈوں کے باعث اکثر اوقات تیز ہوا چلنے سے تاریں اپس میں ٹیچ ہونے سے علاقہ دھماکوں سے گونج اٹھتا ہے ۔ اس کے علاوہ کئی بار ٹرانسفامر جل چکا ہے۔ مقامی رہائشیوں نے متعددبار میپکوسب ڈویژن سیکنڈ میں اطلاع دیں۔مگر کسی واپڈا اہلکارکے کان پر جوں تک نہ رینگی اور کسی بڑے حادثے کے منتظرہیں۔ بازوئق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ میپکو سب ڈویژن سیکنڈ کا ایل ایس کنڈے لگا نے والوں کی سرپرستی کرتاہے اور ان سے ماہانہ منتھلیاں وصول کرنے میں مصروف ہے۔ جب کہ میپکو سب ڈویژن سیکنڈ کے اہلکار ایل ایس کا موقف لینے کیلئے رابطہ کیا تو اسکا موبائل بند ملا۔ چیف ایگزیکٹومیپکوملتان، پانی و بجلی کے وزیرعابد شیرعلی ودیگر ارباب اختیاراپیل کی ہے کہ نوٹس لیکر کرپٹ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں  پی ڈی ایم کا کراچی، لاہور، پشاور و دیگر شہروں میں نماز جمعہ کے بعد مظاہروں کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker