تازہ ترینعلاقائی

سلطان کالونی :تھانہ سنانواں میں لوٹ ماردھڑلے سے جاری ٹاؤٹوں کے ذریعے مک مکا

سلطان کالونی (نمائندہ خصوصی) سلطان کالونی تھانہ سنانواں کی پولیس چوکی پر چوکی انچارچ کی لوٹ ماردھڑلے سے جاری ٹاؤٹوں کے ذریعے مک مکا، ہرکام کے ریٹ مقرر جھوٹے مقدمات بھاری رشوت دینے پر درج ہونے لگے سائلین سے انتہائی نازیبا رویہ چوکی انچارج کا وطیرہ بن گیا ڈی پی او مظفرگڑھ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ شہری تفصیل کے مطابق پولیس چوکی سلطان کالونی پر چوکی انچارجSIشمشیرلودھی تعینات ہوتے ہی ٹاؤٹوں کے زریعے لوٹ مار دھڑلے سے جاری ہرکام کے ریٹ مقرر جائزناجائز مقدمات بھاری رشوت لیکر درج کرنا معمول بنا لیا شریف سائیلین سے نازیبا رویہ سے بات کرنا تو معمول کی بات ہے سائلیین دربدر کی ٹھوکریں کھا کھا کر ٹاؤٹوں کے ذریعے مک مکا کر کے کام کروانے پر مجبور شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسے انچارج کو ڈی پی او اویس ملک صاحب سے ہماری اپیل ہے کہ اسکے خلاف فوری نوٹس لیا جائے تاکہ شریف شہریوں کو اس پولیس چوکی کا فائدہ حاصل ہو اس موقع پر شہریوں نے کہا ہے کہ ڈی پی او مظفرگڑھ راشی چوکی انچارج کے خلاف فوری نوٹس لے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button