شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / سلطان کالونی: پٹرولنگ پولیس خانپور بگاشیر کا گرینڈ آپریشن متعدد بلانمبری موٹر سائیکلیں رکشے بند

سلطان کالونی: پٹرولنگ پولیس خانپور بگاشیر کا گرینڈ آپریشن متعدد بلانمبری موٹر سائیکلیں رکشے بند

سلطان کالونی (نمائندہ خصوصی) ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازی خان کی ہدایات پر پٹرولنگ پولیس خانپور بگاشیر کا گرینڈ آپریشن متعدد بلانمبری موٹر سائیکلیں رکشے بند بغیرلائسنس ،کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل ڈرائیو نہ کرنے دیں پٹرولنگ انچارچ شکیل بخاری ، تفصیل کے مطابق ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازی خان کفائت اللہ باجوہ کی ہدایات پر پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ خانپور بگاشیر شکیل بخاری نے اپنے عملہ کے ہمراہ اپنی حدود میں دوران گشت متعدد بلانمبری موٹر سائیکل اور موٹر سائیکل رکشے اور بغیر لائسنس اور کم عمر بچوں کو ڈرائیو رنگ کرتے پکڑ کر پولیس چوکی سلطان کالونی کے حوالے کردیا اس موقع پر پریس کلب سلطان کالونی کے صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے شکیل بخاری نے کہا کہ بلانمبری موٹر سائیکل وارداتوں میں استعمال ہوتے ہیں اسی لیے افسران کے حکم بلانمبری موٹرسائیکلوں کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے والدین کو چاہیے کہ اپنے کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل ہرگز نہ دیں اس موقع پر صدر پریس کلب رائے مشتاق احمد کھرل ،ضمیر کامران ،شبیرانجم اوٹھی ،طارق ندیم گل ،ملک ذکاء اللہ ودیگر بھی موجود تھے ،

یہ بھی پڑھیں  کراچی:موت کا رقص جاری، چوبیس گھنٹوں میں 16 قتل