تازہ ترینعلاقائی

سلطان کالونی :محکمہ انہار کی ملی بھگت حسن مائنر میں بااثرافراد نہر میں پائپ لگا کر پانی چوری کرنا معمول بنا لیا

سلطان کالونی (نمائندہ خصوصی) محکمہ انہار کی ملی بھگت حسن مائنر میں بااثر افراد نہر میں پائپ لگا کر پانی چوری کرنا معمول بنا لیا  ٹیل کے کاشتکاروں تک پانی نہ پہنچنے پر ٹیل کے کاشتکاروں نے نہرپر لگے پائپ اکھاڑ پھینکے کاشتکاروں کا شدید احتجاج صوبائی وزیر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ
تفصیل کے مطابق اڈہ حسن مائنر میں مائنر میں بااثر افراد نہر میں پائپ لگا کر پانی چوری کررہے ہیں بار بار محکمہ انہار کے افسران کو پانی چوروں کے خلاف کاروائی کے لیے درخواستیں دیں گئیں مگر کرپٹ عملہ نے ہماری ایک بھی نہیں سنی اب ہم نے خود پانی چوری کرنے والے پائپ پکڑ لیے ہیں ہماری حکام بالا سے اپیل ہے کہ پانی چوروں کے خلاف اور کرپٹ عملے کے خلاف فوری کاروائی کی جائے ورنہ ہم اپنا حق لینا جانتے ہیں اس موقع پر احتجاج میں شریک کاشتکارجس میں مہراقبال سیال ،قاری نذیراحمد ،محمدعباس ،عبدالعزیز ،خضرحیات ،محمدباقر ،محمدتنویر ،محمد ہاشم ،سردار اللہ دتہ ،عمران ،چوہدری رفیق ،ملک اللہ بخش ،مجید حسین ،اقبال ،ودیگر شریک تھے،

یہ بھی پڑھیں  میمو کمیشن کے حقانی کو واپس بلانے کیلئے4 آپشنز

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker