تازہ ترینعلاقائی

متاثرین کے معاؤضوں کی ادائیگی کیلئے وفاقی حکومت سے بات کروں گا‘بیرسٹر سلطان

azad kashmir flagاسلام آباد (بیورو رپورٹ)آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ متاثرین کی جائیدادوں کے مارکیٹ ویلیوکے مطابق معاؤضوں کی ادائیگی کیلئے وفاقی حکومت سے بات کروں گا۔ متاثرین منگلا ڈیم اور میرپور کے عوام نے منگلا ڈیم کی تعمیر کیلئے جو عظیم اور بے مثال قربانیاں دی ہیں ان کی پاکستان کے کسی شہر میں مثال نہیں ملتی ہے ۔ اسلام آباد میں اپنی رہائشگاہ پر متاثرین منگلا ڈیم ایکشن کمیٹی کے چیئر مین چوہدری اللہ دتہ کی قیادت میں ملاقات کرنیوالے وفد اور میڈیا کے سینئر نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ متاثرین منگلا ڈیم کے حقوق کیلئے میں بھرپور جدوجہد کر رہا ہوں اور وفاقی حکومت کو بھی اس بات کا احساس ہے کہ میرپور کے عوام نے بے مثال قربانیاں دی ہیں جن کی پاکستان میں مثال نہیں ملتی ہے۔ ایکشن کمیٹی کے چیئر مین چوہدری اللہ دتہ نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو متاثرین منگلا ڈیم کے حل طلب مسائل اور واپڈا کی بیورو کریسی کی ہٹ دھرمی سے آگاہ کیا ۔ بیرسٹر سلطان محمود نے وفد کو یقین دلایا کہ میں وفاقی حکومت کے ذمہ داران اور وفاقی وزیر امور کشمیر میاں منظور وٹو سے بات کروں گاکہ متاثرین منگلا ڈیم کو ان کی جائیدادوں کے معاؤضے مارکیٹ ویلیو کے مطابق دیئے جائیں۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور وفاقی وزیر امور کشمیر میرپور کے عوام کی قربانیوں کے معترف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین منگلا ڈیم نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنی اربوں ، کھربوں روپے کی جائیدادیں منگلا ڈیم کی نذر کی ہیں ۔اس لیے یہ ضروری ہے کہ متاثرین منگلا ڈیم کو ان کی جائیدادوں کا معاؤضہ مارکیٹ ویلیو کے مطابق دیا جانا چاہیے ۔

یہ بھی پڑھیں  فرنچ اوپن مکسڈ ڈبل، پاکستان کے اعصام،بھارت کی ثانیہ مرزا آمنے سامنے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker