پاکستانتازہ ترین

آصف علی زرداری نےجمہوریت کی مضبوطی کیلئے کٹھن اورمشکل حالات کامقابلہ کیا،صمصام شاہ بخاری

sumsamاوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وفاقی وزیر مملکت اطلاعات و نشریات صمصام شاہ بخاری نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو شہید سے سیاسی تربیت حاصل کرنے والے آصف علی زرداری نے جمہوریت کی مضبوطی کیلئے کٹھن اور مشکل حالات کا بڑی جوانمری سے مقابلہ کیا۔سادہ اکثریت رکھنے والی پیپلز پارٹی نے وہ کردکھایا جو دو تہائی اکثریت رکھنے والے نہ کرسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میٹ دی پریس کے دوران کیا۔صمصام شاہ بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جس دن سے حکومت سنبھالی اس کی بساط لپیٹنے کیلئے سازشیں ہونا شروع ہوگئیں مگر پانچ سال جمہوریت کے خلاف سازشیں کرنے والے صدر آصف علی زرداری کے بلند حوصلے کے سامنے بے بس ہوتے ہوئے نظر آئے جنہوں نے قدامت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مدبرانہ فیصلوں سے سازشی عناصر کے عزائم خاک میں ملائے جبکہ مفاہمتی پالیسی کو فروغ دیکر وفاق کو مضبوط کیا پاکستان کی تاریخ میں موجودہ حکومت کا اپنی مدت پوری کرنے کا کریڈٹ بھی صدر آصف علی زرداری، پیپلز پارٹی کے قائدین اور کارکنوں اور اتحادیوں کو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں پیپلز پارٹی کے قائدین اور کارکنوں نے جمہوریت کی مضبوطی کی جدوجہد کی وہیں عوامی خدمت کو بھی عملی جامہ پہنایا۔انہوں نے کہا کہ کوئی مانے یا نہ مانے اس وقت پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو وفاق کی علامت ہے ملک کے کونے کونے میں کارکن ذوالفقار علی بھٹو شہید اور بے نظیر بھٹو شہید کا پرچم تھامے پاکستان کے استحکام اور عوامی فلاح کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات وقت پر ہوں گے آئندہ انتخابات میں بھی پیپلز پارٹی اور اس کی اتحادی جماعتیں ہی کامیاب ہوں گی عوام کو گمراہ کرنے والے ہاتھ ملتے رہ جائیں گے کیونکہ عوام کی طاقت پیپلز پارٹی کی پشت پر کھڑی ہے

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : درجنوں سنگین مقدمات میں مطلوب بدنام زمانہ ڈاکو پولیس مقابلہ میں ہلاک . پولیس زرائع

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker