پاکستانتازہ ترین

سیدنا عبداللہ شاہ غازی نے اسلام کے حقیقی فلسفے کا پرچار کیا،ثروت اعجاز

کراچی ( پریس ریلیز)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حضرت سیدنا عبداللہ شاہ غازی نے اسلام کے حقیقی فلسفے کا پرچار کیا ۔آپ نے امن،محبت،بھائی چارگی اور انسانیت کے احترام کو فروغ دیکر ظلم وستم کے اندھیرے سے انسانیت کو نجات دلائی۔حضرت عبداللہ شاہ غازی کامسلمان ہی نہیں غیر مسلم بھی عقیدت واحترام کرتے ہیں۔آپ کی تعلیمات و خدمات کی بدولت سندھ دھرتی سمیت پورے برصغیر میں اسلام کی کرنیں منور ہوئیں ۔آپ نے غاصب حکمران خلیفہ منصور عباسی کے سامنے سرنگوں ہونے کی بجائے شہادت کو ترجیع دی ۔1282سال گذر جانے کے باوجود بھی اہل ایمان آج بھی آپ سے والہانہ عقیدت رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر ڈیفنس ،کلفٹن،کیماڑی ٹاؤن سے آئے ہوئے معززین کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ آپ کا مزار پر انوار رحمتوں اور روحانیت کا مرکز ہے یہ ہی وجہ کہ لاکھوں اہل ایمان آپ کے مزار پر حاضر ہوکر آپ کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دو سال قبل وہاں خود کش حملے کی ناپاک جسارت کرنے والوں نے یہ سمجھا تھا کہ شاید موت کے خوف سے عقیدت مندوں کی حاضری میں کمی آجائے گی ۔دہشتگرد دیکھ لیں اولیاء کرام سے محبت کرنے والوں کی ریکارڈ تعداد آج بھی مزار شریف پر عرس کی تقریبات میں موجود ہے ۔انہوں نے کہا کہ عاشقان رسول موت سے خوفزدہ ہونے والے نہیں وہ غلامی رسول اور غلامی اولیاء کرام پر اپنی موت کو شہادت تصور کرتے ہیں ۔ثروت اعجاز قادری نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کی جانب سے حضرت عبداللہ شاہ غازی کے عرس کے موقع پر عام تعطیل کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  دھرنا،کل اورآج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker