پاکستانتازہ ترین

مسلم لیگ ق اور سنی اتحادکونسل کا انتخابی اتحاد

فیصل آباد(مانیٹرنگ سیل) سنی اتحاد کونسل کے رہنما صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں ق لیگ اور سنی اتحاد میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی۔ چودھری برادران نے فیصل آباد میں صاحبزادہ فضل کریم کی رہائش گاہ پران سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد چوہدری برادران کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ ہمارے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے دیگر جماعتوں سے بھی بات ہوگی۔ اس موقع پر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ وہ صاحبزادہ فضل کریم کی باتوں کی تائید کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی پارٹی اکیلے ملک کے مسائل حل نہیں کر سکتی، مذہبی جماعتوں کے ساتھ مل کر آگے بڑھیں گے۔ اس موقع پر حاجی حنیف طیب نے کہا کہ مسلم لیگ ق اور سنی کونسل کا اتحاد نظام مصطفی کیلئے ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہونا چاہئے۔نائب وزیر اعظم چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ ملاقات میں خدشات دور کیے ہیں، نظام مصطفی کو بحال کرنے کیلئے جمع ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  پاس کر یا برداشت کر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker