علاقائی

کراچی:پاکستان علمائ ومشائخ اہلسنت نے اپنی جانوں کے نذرانے دیکر بنا یا تھا

کراچی﴿ نامہ نگار﴾ جمعیت المشائخ پاکستان کے سرپرست ممتاز روحانی پیشوا پیر سید غلام جیلانی شاہ جیلانی نے کہا ہے کہ سیدنا غوث الاعظم رحمتہ اللہ علیہ کی اولاد پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی سلطنت بنانے کیلئے پاکستان سنی تحریک سمیت تمام محب وطن تحریکوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے۔PST نے عشق رسول ö کے فروغ کیلئے جس جدوجہد کا آغاز کر رکھا ہے۔اور عوام کی فلاحی وسماجی خدمات انجام دینے میں دن رات کوشاں ہے ہم ان کے شانہ بشانہ ہیں پاکستان علمائ ومشائخ اہلسنت نے اپنی جانوں کے نذرانے دیکر بنا یا تھا اس کو بچانے کیلئے بھی آج ان کی اولادیں اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کو بچانے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔وہ حضرت پیر سید زین العابدین شاہ جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کے عرس مبارک کے موقع پر منعقدہ روحانی اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ تقریب سے سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اولیائ کرام کا فیضان ہے۔ملک میں انتہا پسندی اور مذہب کے نام پر دہشتگردی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔PST واحد جماعت ہے کہ جس نے مذہب کے نام پر ہونے والی دہشتگردی کے خلاف آواز حق بلند کی ہماری جدوجہد پر امن ہے ہمیں اشتعال دلانے کیلئے اور ہماری جدوجہد روکنے کیلئے ہماری دو قیادتوں اور سینکڑوں کارکنوں کو شہیدکیا گیا سینکڑوں جنازے اٹھانے کے باوجود ہم نے صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔پاکستان سنی تحریک ملک کو کرپشن، بیرونی مداخلت اور دہشتگردی سے آزاد پاکستان بنانے کیلئے مینار پاکستان لاہور پر 25 مارچ کو آزاد پاکستان کانفرنس کرے گی یہ یاد رہے کہ یہ وہ ہی تاریخی جگہ ہے جہاں ہمارے اسلاف نے قرارداد پاکستان پیش کی تھی اور اس مقدس جگہ سے ہم اپنی سیاسی جدوجہد کا آغاز کررہے ہیںاور ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے بھر پور انداز میں اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ PST سیدنا غوث الاعظم کی تعلیمات کو اپناتے ہوئے اخوت و برداشت اور تحمل کا دامن تھامے ہوئے ملک و ملت کی خدمت کرتی رہے گی۔ اس موقع پر حاجی حنیف طیب پیر سید غلام رضوانی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔#

یہ بھی پڑھیں  بھارت پاکستان پرواٹر بم ، قحط بم ، دہشتگردی بم اور تخریب کاری بم برسا رہاہے،لیاقت بلوچ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker