تازہ ترینعلاقائی

کراچی:پاکستان سنی تحریک بھتہ خوری کا مکمل خاتمہ چاہتی ہے

کراچی ﴿پ ر﴾ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک بھتہ خوری کا مکمل خاتمہ چاہتی ہے۔ قیام امن کے لیے تمام محب وطن قوتوں کے ساتھ ہیں۔PSTنے چندہ جمع کرنے پر پابندی لگا کر بھتہ خوری کے خاتمے کے لیے اہم رول ادا کیا ہے۔ بھتہ خور کسی بھی صف میں ہوں ان کے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائے۔ پاکستان سنی تحریک کے شعبہ اہل سنت خدمت فاؤنڈیشن کے تحت رمضان المبارک میں ہزاروں غریبوں میں راشن تقسیم کیا جاتا ہے جو بھی مخیر حضرات اس کارخیر میں حصہ لینا چا ہیں۔ وہ مرکز اہل سنت سے رابطہ کریں۔ ہم نے کارکنان کے چندے کو سختی سے روکنے کے لیے کراچی کے تمام بازاروں میں ہینڈ بل تقسیم کروادیئے ہیں۔ کوئی بھی شخص PSTکے نام پر جبری چندہ وصول کرنے کی کوشش کرے اس کی فوری اطلاع ان نمبروں پر دی جائے۔021-32775462  یا21-32761789  0 ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ قادری ہاؤس پر چیئرمین اولڈ سٹی ٹریڈرز جمیل پراچہ کی قیادت میں تاجروں کے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وفد میں جمیل پراچہ، انصار بیگ قادری، احمد قادری، جاویدعبداللہ،شاکر فینسی، حسین بابا اور حسین قریشی شامل تھے۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہPSTتاجروں، عوام اور ہر محب وطن قوت کے ساتھ ملکر کراچی کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے ہر ممکن جدوجہد جاری رکھے گی۔ اس موقع پر تاجروں نے سنی تحریک کی چندے پر پابندی کو سراہا۔ جمیل پراچہ نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک کی کاوشیں تاجر برادری کے لیے قابل فخر ہے۔ PSTنے ہر مشکل وقت میں تاجروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے آواز حق بلند کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  سیاسی بحران اور سیلابی طوفان پاکستان کی معشیت کے لیے خطرہ ہیں !

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker