کراچی﴿پ ر﴾ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ تعلیم،صحت و توانائی کے بحران اور روزگار فراہم کرنے کیلئے سندھ کا بجٹ بہتر ہے موجودہ بجٹ کو لفظوں کی کاری گری کی بجائے عملی جامہ پہنانا ہوگا۔ ماضی میں تعلیم ،صحت سمیت دیگر شعبہ جات میں مختص کی گئی رقم کو درست استعمال نہیں کیا گیا۔بڑے پیمانے پر کرپشن ہوئی۔ فورم میں بجٹ پیش کرنا آسان ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ جمہوریت کی دعویدار حکومت اس بجٹ میں مختص کی گئی رقم درست استعمال کرے اور اس کے براہ راست غریب عوام کو فوائد پہنچیںان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ کے بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں امن وامان ،توانائی سمیت دیگر بحرانوں کا خاتمہ ضروری ہے اور ماضی میں ان بحرانوں کے خاتمے کے نام پر مختص کی گئی اربوں روپے کی رقم کا حساب اور احتساب ہونا ضروری ہے۔ کتابوں میں اربوں روپے کے فنڈ زمختص کرنے سے ترقیاں نہیں ہوتیں ترقی کیلئے ضروری ہے کہ عملی کام کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کا عمل اسی طرح جاری رہا تو موجودہ بجٹ کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ کراچی سمیت سندھ بھر میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے تعلیم، صحت اور بد امنی کے نام پر خرچ ہونیوالی اربوں روپے کی رقم کے درست استعمال کیلئے مانیٹرنگ سسٹم کو بحال کریں۔سیلاب اوربارشوں کے نام پر اربوں روپے کی لوٹ کھسوٹ ہوئی اور متاثرین مظلوم غریب عوام آج بھی دربدر ہیں۔پاکستان سنی تحریک ہر اچھے اور مثبت عمل پر حکومتی کاوشوں کو سراہے گی۔PST چاہتی ہے کہ کراچی سے دہشتگردی،قتل وغارتگری، اور بھتہ مافیا کا راج ختم کر کے عوام کی جان و مال کو تحفظ فراہم کیا جائے اور تاجروں کے خدشات کو دور کرکے انہیں ہر ممکن تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔#
You must be logged in to post a comment.