تازہ ترینعلاقائی

کراچی:سربراہ پاکستان سنی تحریک نےکہاہےکہ کارکنان کمربستہ ہوجائیں

کراچی﴿ پ ر﴾ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کارکنان کمر بستہ ہوجائیں۔شہدائوں کے سرخ خون کو ملک کی بقائ و سلامتی کا ضامن بنانا ہوگا۔ ملک بنانے کیلئے ہمارے اکابرین نے لاکھوں جانوں کے نذرانے دیئے اور آج ان ہی کی اولادیں ملک بچانے کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔PST کا ایک ایک کارکن اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے تحریک کے سیاسی عوام دوست منشور کو گھر گھر عام کرنے کیلئے اپنی صلاحیتیںبروئے کار لائے۔پاکستان سنی تحریک نے سیاست میں ابھی قدم رکھا ہے تاہم ہمارا ماضی عیاں ہے کہ گزشتہ 22 سالوں میں PST نے عوام کے ہر ایشو پر نہ صرف آواز بلند کی بلکہ ہر موقع پر ہر اول دستے کا کردار ادا کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ قادری ہائوس پر حیدرآباد سے آئے ہوئے ذمہ داران وسینئر کارکنان کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے جو قومیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کو فراموش کردیتی ہیں وہ کبھی بھی کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوئی ہیں۔پاکستان سنی تحریک اپنے اسلاف اور قائدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسلام کی سربلندی اور ملکی سلامتی کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حقوق کے حصول کیلئے ضروری ہے کہ عوا م میں سیاسی ،جمہوری شعور بیدار کیا جائے اور خاموش اکثریت جو ووٹ کاسٹ نہیں کرتی بتایا جائے کہ ووٹ دینا قومی فریضہ ہے اکثریتی عوام کے ووٹ نہ دینے کی وجہ سے ہی ایسے افراد ایوانوں میں آجاتے ہیں جو عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کوشش نہیں کرتے ایسے افراد کو عوام اپنا نمائندہ بنائے جو متوسطہ طبقے سے ہو اور وہ عوام کی دکھ تکلیف کو اپنی تکلیف سمجھتا ہو۔انہوں نے کہا کہ کارکنان مرکز اہلسنت سے رابطے میں رہیں اور مرکز کی اطاعت کرتے ہوئے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ہر ممکن جدوجہد کریں۔#

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button