تازہ ترینعلاقائی

قادیانی یہودوہنودکےآلہ کارہیں، اسلام سے ان کاکوئی واسطہ نہیں، سنی تحریک

کراچی﴿ پ ر﴾ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ قادیانی یہود وہنود کے آلہ کار ہیں دین اسلام سے ان کا دور دور تک کوئی واسطہ نہیں جو دین اسلام کا لبادہ اوڑ ھ کراسلام میں بگاڑ پیدا کر کے اسلام اور پاکستان کو نقصان پہنچانے کے در پے ہیں۔امریکی کانگریس ارکان کا قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کے قانون ختم کرنے کے مطالبے سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ قادیانیوں کے ہاتھوں اسلام کے تشخص کو خراب اور پاکستان پر اجارہ داری قائم کرنا چاہتے ہیں۔ حکومت پاکستان اس کا سخت نوٹس لے اور امریکی سفیر کو طلب کر کے احتجاج نوٹ کرائے۔ امریکہ یا کانگریسی ارکان پاکستان کے معاملات میں ٹانگ اڑانے کی کوشش نہ کریں قادیانیوں کا مسئلہ امریکہ کے نام نہاد انسانی حقوق کا مسئلہ نہیں دین کا معاملہ ہے جس میں وہ ٹانگ اڑانے سے باز رہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر علمائ کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ تحریک ختم نبوت میں علمائ اہلسنت نے اہم کردار ادا کیا ہے اور اکابرین اہلسنت ہی کی بدولت قادیانی غیر مسلم قرار پائے تھے۔ قادیانیوںکو پارلیمینٹ میں مشترکہ قرار داد کے ذریعے تمام مکاتب فکر نے متفقہ طور پر غیر مسلم قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علمائ کرام قادیانیوں کی سازشوں سے عوام کو آگاہ کریں۔ امریکہ قادیانیوں پر نام نہاد مظالم کو انسانی حقوق سے جوڑ کر پاکستان کو بد نام کرنے کی کوشش کررہا ہے امریکہ کی اس سازش کو ناکام بنانے کیلئے علمائ کرام کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ ایک طرف تو ڈرون حملے کر کے ملکی سلامتی و خود مختاری کو چیلنج کررہا ہے تو دوسری جانب اپنے ناپاک مقاصد کے حصول کیلئے ایسے وقت کا چنائو کیا ہے کہ جب پاکستان اقتصادی اور سیاسی مسائل سے دوچار ہے وہ دبائو بڑھا کر اپنے مفادات حاصل کرنا چاہتا ہے ۔ پاکستان سنی تحریک علمائ کرام ، عوام کے ساتھ ملکر بیرونی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے ہر ممکن جدوجہد کریگی۔#

یہ بھی پڑھیں  ناسا کی خلائی گاڑی مریخ پر بہ حفاظت اتر گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker