تازہ ترینعلاقائی

کراچی:مہنگائی، لوڈشیڈنگ، اوردہشت گردی حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کاتحفہ ہے،سنی تحریک

کراچی ﴿پ ر﴾سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی، لوڈشیڈنگ، ڈرون حملوں اور دہشت گردی میں اضافہ موجودہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے تحفے ہیں۔ جمہوری حکومت کا راگ الاپنے والے بتائیں کہ بانیان پاکستان کی اولادیں لاشوں کو کندھوں پر اٹھائے کس سے انصاف طلب کریں۔ کراچی کو دہشت گردوں کے حوالے کردیا گیا ہے حکومت نام کی کوئی شے باقی نہیں ہے۔ 73ئ کے آئین کے تحت عوام کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ حکومت پارلیمنٹ میں موجود عوامی نمائندے کراچی کے بدترین حالات سے کیوں نظر چرا رہے ہیں۔ ڈرون حملوں کو روکنے کے لیے حکمران پارلیمنٹ کی مشترکہ و متفقہ قرار داد کی روح کے مطابق عمل درآمد کرائیں۔ امریکہ اور اس کے ایجنٹ پاکستان کو کمزور کرکے اپنے مذموم مقاصد کی دوڑ میں مصروف عمل ہیں۔ لیکن یہ یاد رکھا جائے جب تک ایک بھی محب وطن موجود ہے امریکہ اپنے ناپاک مقاصد میں کسی صورت کامیاب نہیں ہوسکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے مرکز اہلسنّت پر معززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ دہشت گردی، لوڈ شیڈنگ ، بے روزگاری اور معاشی بد حالی سے نجات دلانے کے لیے حکومت سنجیدہ نظر نہیں آرہی ہے۔ کرپشن کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچائے جانیوالے افراد کے خلاف کارروائی کی بجائے کرپشن پر پردہ ڈالا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران جو عوامی ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ وہ 7ہزار میں غریب سے غریب تر بجٹ بنا کر دکھائیں مزدور کی تنخواہ میں موجودہ مہنگائی کے تناظر میں اضافے کو ممکن بنایا جائے۔ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ غریب غربت لکیر سے نیچے کی زندگی گذارنے پر مجبور ہوگئے ہیں اور حکمران آئے دن پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کرتے نہیں تھکتے جو کہ انتہائی افسوس کا مقام ہے۔سستی خورد ونوش کی اشیائ عوام کو فراہم کرنا حکمرانوں کی آئینی ذمہ داری ہے جس سے وہ روگردانی کرتے نظر آرہے ہیں۔ حکمران عوام کی امنگوں کے مطابق پالیسیاں مرتب کریں اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔#

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم کے دورہ امریکا میں مسئلہ کشمیر سر فہرست ہے: فردوس عاشق اعوان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker