علاقائی

کراچی:معاشی استحکام کا حصول پاکستان کا حق ہے،سربراہ پاکستان سنی تحریک

کراچی ﴿ نامہ نگار﴾سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کا حصول پاکستان کا حق ہے سامراجی قوتیں نہیں چاہتیں کہ پاکستان سے توانائی ،گیس کا بحران ختم ہو کیونکہ وہ ملک کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھنا چاہتیں پاک ایران گیس لائن مکمل کرنے پر پاکستان نے امریکی دھمکیوں کو مسترد کرکے عوام کی اُمنگوں کے مطابق فیصلہ کیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے مرکز اہلسنت پر علمائ کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ثروت اعجازقادری نے کہا کہ ملکی ترقی ،خوشحالی ،استحکام اور مہنگائی بے روزگاری دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکومت کے ہر مثبت اقدام کو پاکستان سنی تحریک نہ صرف سراہے گی بلکہ ہر اول دستے کا کردار بھی ادا کریگی ۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان بنانے کیلئے ہمارے اکابرین نے کردار ادا کیا اور اس کو مضبوط بنانے کیلئے بھی آج ان کی اولاد یںہی کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریگی۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک ملک سے بیرونی مداخلت ،کرپشن ،معاشی بدحالی ،دہشتگردی سے پاک "آزاد پاکستان "چاہتی ہے پاکستان سنی تحریک کے تحت مینار پاکستان پر 25مارچ کو” آزاد پاکستان "جلسہ ہوگا۔ جس میں PST” "موجودہ ملکی صورتحال سمیت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے منشورکا اعلان کریگی اور عوام میں سیاسی شعور اُجاگر کرکے ووٹ کی اہمیت سے آگاہی کے ساتھ ملک کے عوام کو یکجا کرنے کیلئے مضبوط پلیٹ فارم مہیا کرے گی جو عوام اور ملک کے مفادات کے لئے کام کریگی۔ #

یہ بھی پڑھیں  رمضان برکتوں، رحمتوں، عظمتوں، مغفرتوں کامہینہ ہے،سنی تحریک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker