علاقائی

کراچی:سیاسی جماعت کےکارکنان کی ہلاکت گاڑیوں کونذرآتش کرنے کی مذمت کرتے ہیں،مرکزی رہنماسنی تحریک

کراچی ﴿سٹاف رپورٹر﴾ پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنمائ محمد شکیل قادری نے کراچی میں سیاسی جماعت کے دو کارکنان سمیت8 سے زائد افراد کی ہلاکت اور درجنوں گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے حکومتی اداروں کی نااہلی قرار دیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ حکومتی ادارے سیاسی دبائو سے بالاتر ہوکر حکومت میں شامل جماعتوں کے خلاف بھی آپریشن کریں تو کراچی میں جاری دہشتگردی کا خاتمہ ممکن ہے۔ منگل کو پی ایس ٹی کے مرکزی دفتر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمد شکیل قادری نے کہا کہ کراچی میں حالات انتہائی ابتری کی جانب جارہے ہیںاور قانون نافذ کرنے والے ادارے صرف حکومت سے باہر جماعتوں اور محب وطن جماعتوں کے خلاف تو آپریشن کررہی ہیں لیکن حکومت میں شامل جماعتوں کے خلاف کسی قسم کا کوئی آپریشن نہیں ہورہا جس کے نتائج سب کے سامنے ہیں۔ انہوں نے پیر اور منگل کی درمیانی کراچی کی بدترین صورحال پر گہری تشویش کااظہار کیا انہوں نے کہا کہ اب کراچی میں کوئی ایسا علاقہ نہیں باقی رہا جہاں عوام بے خوف ہوں۔ محمد شکیل قادری نے کہا کہ اس واقعہ کے بعد شہر بھر میں جلائو گھیرائو اور فائرنگ کے واقعات میں مزید10 بے گناہ افراد کو موت کی گھاٹ اتار دینا حکومت کے لئے لمحہئ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت کراچی اور اس کے ذریعے پورے ملک کو ڈی اسٹیبلائیزڈ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور صرف چند گھنٹوں میں پولیس کی موبائل، ایمبولنس سمیت 3 درجن گاڑیوں کو نذرآتش کئے جانے سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ کراچی میں امن و امان کے ذمہ دار تمام ادارے مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے سب جانتے ہیں کہ دہشتگرد اور کراچی کے حالات خراب کرنے والے کن صفوں میں موجود ہیں۔ ان کے خلاف کوئی آپریشن اس وجہ سے نہیں ہوتا کہ وہ حکومت کی صفوں میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مفادات سے بالاتر ہوکر کراچی اور ملک میں امن کے لیے مثبت پالیسی اپنانی ہوگی دہشت گرد چاہے کسی کی بھی صف میں ہوں۔ دہشت گردوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے تو ملک میں مزید انارکی پھیلی نہیں گئی اس خانہ جنگی اور انارکو پھیلنے سے بچانے کے لیے ضروری ہے کہ امن وامان قائم کرنے والے ادارے اور حکومت سنجیدہ اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ اب کراچی کے عوام کو اپنی حفاظت کے لئے ازخود اقدامات کرنے ہونگے اور اگر صورتحال اسی طرح رہی تو پھر پی ایس ٹی اس شہر اور ملک کی بقائ اور سالمیت کے لئے اپنے لائحہ عمل کا جلد اعلان کرے گی۔ ایک سوال پر شکیل قادری نے کہا کہ ماضی میں متعدد بار پی ایس ٹی کے خلاف ریاستی آپریشن کیا گیا اور مرکز اہلسنت سمیت شہر بھر کے سیکٹرز اور یونٹس پر پولیس اور رینجرز نے بلا جواز غیر قانونی چھاپے مارے لیکن انہیں ہمارے مرکز اور ان سیکٹرز سے کسی بھی طرح کی دہشتگردی کے شواہد نہیں ملے ، اب ہم مطالبہ کرتے ہیں جو جماعتیں دہشت گردی میں ملوث ہیں۔ان کے خلاف آپریشن ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ تو تمام حقائق عوام کے سامنے آجائیں گے اور عوامی حقوق کے دعویداروں کو اصل چہرہ بھی عوام کے سامنے آجائے گا#

یہ بھی پڑھیں  کراچی: الیکشن کمیشن کی طرف سے ووٹر لسٹوں کی عدم تیاری انتخابات کو مشکوک بنانے کے مترادف ہے،ثروت قادری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker