تازہ ترینعلاقائی

کراچی:ملک عدم استحکام کی دلدل میں دھنستاجارہاہے، سربراہ پاکستان سنی تحریک

کراچی﴿ پ ر﴾ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک عدم استحکام کی دلدل میں دھنستا جارہا ہے۔ ملک میں بجلی کے بحران کی اصل وجہ کرپشن ہے۔ مہنگائی وبیروزگاری کے اہم اسباب کرپشن ، دہشتگردی اور بڑھتی ہوئی لاقانونیت ہے۔ کراچی کا امن اس وقت تک قائم نہیں ہوگا جب تک حکمران مثبت اور مصلحت سے بالاتر فیصلے نہیں کرینگے۔کلرز کسی کی بھی صف میں ہوں بلا امتیاز کاروائی کی جائے کسی کو اتحادی ہونے کا فائدہ اور کسی کو اسمبلی میں نہ ہونے پر ریاستی بر بریت کانشانہ نہ بنایا جائے۔جرائم پیشہ افراد کے خلاف قانون کو یکساں استعمال کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔اس وقت ملک میں بیروزگار افرادکی تعدادکروڑ وںمیں ہے لیکن حکومت نے ایک لاکھ افراد کو ملازمتوں کی یقین دہانی کرائی ہے۔موجودہ بجٹ سے عوام،تاجر برادری کو مایوسی ہوئی ہے ایک ہاتھ سے صنعتکاروں کو ریلیف دیا گیا تو دوسرے ہاتھ سے سیلز ٹیکس و دیگر ٹیکس لگا کر واپس لے لیا گیا۔توانائی کے بحران اور گرانی پر قابو پانے کیلئے کوئی موثر اقدامات نہیںکئے گئے ۔خسارہ پورا کرنے کیلئے حسب روایت حکومت نے 400 ارب روپے کے نوٹ چھاپنے اور بجلی کی کمپنیوں کے گردشی قرضے واپس کرنے کا جو پروگرام بنایا ہے اس سے گرانی کا ایک ایسا طوفان جنم لے گا جو غریب عوام پر عذاب بن کر ٹوٹے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور روانگی سے قبل مرکز اہلسنت پر جہانگیر روڈ،قصبہ،اورنگی ٹائون سے آئے ہوئے معززین و ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام سے کئے گئے وعدے عوامی نمائند وںنے پورے نہیں کئے اور نہ ہی آمرانہ پالیسیوں کو ترک کر کے عوام کی ترجمانی کی گئی۔عوام اب اپنے ووٹ کی طاقت کو پہنچانیں اور سہانے خواب دیکھانے اور جھوٹے وعدے کرنیوالوںکے جھانسے میں آنے کی بجائے نئے ایماندار نوجوان نسل کو ایوانوں میں لائیں ۔ تاکہ ملک کودرپیش مسائل سے نکال کر ملک کو مضبوط و مستحکم اور ترقی یافتہ صف میں کھڑا کرسکیں۔#

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:مایہ نازجمناسٹک اور باکسنگ کے کوچ علی شیر کی خدمات کا پاکستان ائیرفورس کی جانب سے اعتراف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker