تازہ ترینعلاقائی

ملک کومشکلات سےنکالنے کیلئے جدوجہد تیزکردی جائے،سربراہ پاکستان سنی تحریک

کراچی﴿ پ ر﴾ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کو مشکلات سے نکالنے اور عوام میں سیاسی شعور بیدار کرنے کیلئے جدوجہد تیز کردی جائے آنے والا سال الیکشن کا ہے۔عوام میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کر کے ہی موروثی سیاست کا راستہ روکا جاسکتا ہے ۔ ملک میں تبدیلی عوام کی حمایت کے بغیر ممکن نہیں اورPSTملک کی ترقی،خوشحالی،سلامتی ،خودمختاری کیلئے آئینی ،جمہوری اور عوام کی اُمنگوں کے تحت اچھے اور ملک وقوم کے مفاد میں کام کرنے والے افراد کو ایوانوں میں لانا چاہتی ہے۔ تاکہ عوامی مسائل کا انقلابی طور پر حل ممکن ہوسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ قادری ہائوس پر سندھ کے صوبائی کنوینرنور احمد قاسمی، علی نواز قاسمی، محبوب سہتو سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مرکزی رہنما محمد شکیل قادری میں موجود تھے۔ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ سندھ دھرتی صوفیائے کرام کی زمین ہے۔ہمیں اپنے اولیائ کرام نے امن، محبت ،پیار ،رواداری،درگزر،برداشت کے ساتھ انسانیت کے احترام کا درس دیا ہے۔آج حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں مہنگائی، بے روزگاری،بجلی ،گیس ودیگر بحرانوں نے جنم لیا ہے مگر ان بحرانوں کے خاتمے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے موجودہ حکمرانوں نے دور اقتدار کے اول روز سے لیکر آج تک صرف بلند بانگ دعوے کئے مگر کوئی عملی اقدامات نہیں کیے گئے۔کراچی میں ٹارگٹ کلرز اور اندرون سندھ میں ڈاکوئوں کا راج ہے عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے کوئی عملی اقدامات سامنے نہیں آرہے ہیں۔ثروت اعجاز قادری نے صوبائی کنوینر و رہنمائوں کو ہدایت کی کہ وہ عوام میں سیاسی،جمہوری اور حقوق کے حصول سمیت ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے عوامی پروگرام ترتیب دیں اور عوام میں جاکر تحریک کے پیغام کو عام کریں۔#

یہ بھی پڑھیں  پاکستان تحریک انصاف عبدالحکیم کے زیر اہتمام 18ویں یوم تاسیس کی تقریب کا اہتمام کیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker