کراچی﴿ پ ر﴾ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ جمہوریت کو خطرہ کسی تیسری قوت سے نہیں بلکہ حکمرانوں کی منفی پالیسیوں اور رویئے سے ہے۔عوام کے مسائل میں اضافے اور مختلف بحرانوں کے ذمہ دار حکومت اور اسکے اتحادی ہیں۔جمہوریت کے خلاف کوئی سازش نہیں ہورہی اور کوئی بھی قوت غیر آئینی و غیر جمہوری اقدامات کو پسند نہیں کررہی ۔جمہوریت کو خطرہ حکومت اور اسکے اتحادیوں سے ہے جو عوام کے مسائل حل کرنے کے نام پر عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے میڈیا پر شور شرابا تو کرتے ہیں مگر حقیقی معنوں میں عوامی مسائل کی طرف کوئی بھی مثبت عملی اقدامات نہیں کرتے۔ آزاد میڈیا کے دور میں اب جھوٹ کو سچ بنا کر نہیں پیش کیا جاسکتا۔ عوام دشمن فیصلوں کوثبت کرنے والوں کے منہ سے جمہوریت کے مقدس لفظ اچھے نہیں لگتے حکمرانوں کے قول وفصل میں تضاد ہی اداروں میں ٹکرائو اور عوام میں مایوسی کا باعث بن رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ قادری ہائوس پر ٹھٹھہ،بدین سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ مسائل کا حل اب نئے انتخابات ہیں۔نگراں حکومت قائم کرکے فوری الیکشن کے شیڈول کا اعلان کیا جائے۔ ادارے ٹکرائو نہیں چاہتے بلکہ اداروں کو کمزور کرنے کیلئے سازشیں کی جارہی ہیںآئین وقانون کی بالادستی میں ہی جمہوریت کے پھلنے پھولنے کے راز پوشیدہ ہیں۔ آئین وقانون کی خلاف ورزی کرنے والے جمہوری قدروں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کی ہے اور آئندہ بھی عوام کے ساتھ ملکر عوامی مسائل اور حقوق کے حصول کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔PST ملک میں جمہوریت کو مضبوط دیکھنا چاہتی ہے اور آئین و قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔#
You must be logged in to post a comment.