تازہ ترینعلاقائی

حکمران عوام کی خواہشات واُمنگوں کےمطابق فیصلے کریں، سنی تحریک

کراچی﴿پ ر﴾ پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شاہد غوری نے کہا کہ حکمران عوام کی خواہشات و اُمنگوں کے مطابق فیصلے کریں تو جمہوریت مضبوط و مستحکم ہوگی۔ نیٹو سپلائی بحالی کیلئے حکومت پارلیمینٹ کی متفقہ رائے کے بعد فیصلہ کرتی موجودہ فیصلہ Exective Orderکے تحت کیا گیا ہے جو جمہوریت اور عوامی اُمنگوں کے خلاف ہے۔آج کی بابرکت رات حکمران اللہ کی بارگاہ میں رجوع کریں۔ حکمران سمیت ہر فرد کو آج محاسبہ کر کے احتساب کرنا چاہیے اور اپنے گناہوں پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ عزوجل کی بارگاہ میں توبہ کریں۔حکمران عہد کریں کہ وہ عوام کی خدمت سے سرشار ہو کر ملک و قوم کے عظیم ترمفاد میں فیصلے کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی استقبالیہ کیمپ پر زائرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مرکزی رہنما محمد شکیل قادری و اراکین رابطہ کمیٹی بھی موجود تھے۔ شاہد غوری نے کہا کہ شب برأت عظیم مقدس رات ہے اس رات میں رزق تقسیم ہوتا ہے جو توبہ کرتا ہے اُسے بخش دیا جاتا ہے بیماروں کو شفا عطا کی جاتی ہے تمام مسلمان دین کی سربلندی اور ملکی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔ اس موقع پر مرکز ی رہنما محمد شکیل قادری نے قبرستانوں اور سڑکوں پر روشنی کے ناقص انتظامات پر اپنے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا کہ شب برأت عظیم البرکت رات ہے لوگ اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کیلئے تشریف لاتے ہیں مگر افسوس کہ KMC اور DMC نے ذلالت کا مظاہرہ کیا اور ان نااہل انتظامیہ نے روشنی کیلئے انتظامات کئے نہ ہی راستے ہموار کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز اور پولیس کی جانب سے قبرستانوں سمیت شہر بھر میں بہترین سیکیورٹی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ شکیل قادری نے کہا کہ کراچی میں 60 سے زائد سہولت کیلئے لگائے گئے استقبالیہ کیمپ اور مشروبات کی فری سبیلیں لگانے پر کارکنان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ قائد وبانی شہید محمد سلیم قادری رحمتہ اللہ علیہ نے 22 سال پہلے زائرین کی سہولت کیلئے استقبالیہ کیمپ لگائے تھے اور آج بھی پاکستان سنی تحریک ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسلام کی سربلندی اور ملکی سلامتی کیلئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اس موقع پر انہوں نے نے شہید قائدین و کارکنان کو بھی زبردست خراج تحسین پیش کیا۔#

یہ بھی پڑھیں  سانگھڑ:ضلع کے 11 لاکھ بچوں میں سے4 لاکھ بچے غربت کے سبب مزدوری کرنے پر مجبور

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker