تازہ ترینعلاقائی

انتخابات ایساعمل ہےجودرست ہوتوجمہوریت کاپودااچھی طرح پھلتاپھولتاہے، سنی تحریک

کراچی﴿ پ ر﴾ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ انتخابات ایسا عمل ہے جو درست ہو تو جمہوریت کا پودا اچھی طرح پھلتا پھولتا ہے۔ انتخابات کے عمل میں خامیاں ہوں تو جمہوریت کی روح کو مجروح کردیتی ہیں۔ حالات کا تقاضا ہے کہ موجود ہ حکومت فوری انتخابات کا اعلان کرے۔ موجودہ حکومت اور پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاس جماعتیں عوامی مسائل حل کرنے اور کرپشن پر قابو پانے میں ناکام رہی ہیں۔ جب کہ بیرونی فیصلوں کو عوام پر مسلط کرکے مہنگائی، بے روزگاری کا تحفہ دیا گیا ہے اور دہشت گردی کو آکسیجن فراہم کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔ عوام میں سیاسی شعور بیدار کرنے کے لیے طلبہ و طالبات کو بھی اپنا رول ادا کرنا ہوگا۔ نیو جنریشن ہی مستقبل کی معمار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ قادری ہاؤس پر گلشن حدید سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے۔ انتخابی قواعد پر ان کی روح کے مطابق عمل کرکے ہی جمہوری سیاسی عمل کی روانی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ کرنا حکومتی ذمہ داری ہے۔ حکومت امن وامان کے قیام اور عوام کے جان ومال کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے بلا تاخیرٹھوس اقدامات کرے۔ بلوچستان میں قیام امن کی کوششوں کو تیز کرنے کے ساتھ وہاں کے عوام کو ریلیف فراہم کریں اور ان عناصر کی حوصلہ شکنی کریں جو صوبے اور ملک کے لیے بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ بلوچستان میں بے گناہ افرا د کا قتل معمول بن جانا تشویشناک عمل ہے ۔ بے گناہ شہریوں کو بغیر کسی قصور کے پکڑ کر محض اس لیے قتل کردینا کہ ان کا تعلق کسی خاص صوبے یا علاقے سے ہے انتہائی نا پسندیدہ اور غیر انسانی فعل ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔#

یہ بھی پڑھیں  مردان اسکول کی افتتاحی تقریب، ن اور جنون میں دنگل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker