تازہ ترینعلاقائی

رمضان برکتوں، رحمتوں، عظمتوں، مغفرتوں کامہینہ ہے،سنی تحریک

کراچی ﴿پ ر﴾ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ رمضان المبارک برکتوں ،رحمتوں ،عظمتوں،مغفرتوں کا مہینہ اور انسانیت کے احترام کا درس دیتا ہے۔ کراچی کے حالات کو جان بوجھ کر خراب کیا جارہاہے۔ بے گناہ عوام کو قتل اور خون خرابہ کرکے دہشت گردملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ انسانوں کی جان و مال سے خون کی ہولی کھیلنے والے انسان کہلانے کے بھی لائق نہیں ہیں عوام پاکستان بالخصوص کراچی میں قیام امن کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہل سنت پر استقبال رمضان کے سلسلے میں دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ دہشت گرد دن بدن مضبوط ہورہے ہیں۔ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے سب ٹھیک ہے کا راگ الاپ رہے ہیں جو قوتیں اسلحہ اٹھا کر بے گناہ عوام کو قتل کررہی ہیں انہیں قانون نافذ کرنے والے ادارے اچھی طرح جانتے ہیں پھر کیا وجہ ہے کہ دہشت گردوں کو قانون کی گرفت میں نہیں لایا جاتا؟ حکمران مصلحت پسندی کا لبادہ پھینک کر عوام و ملک دشمن قوتوں کے خلاف قانون کو حرکت میں لائیں گے تو حالات بہتر ہوں گے وگرنہ بھتہ خور ، کلرز، دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد کے لیے حالات کو خراب کرتے رہیں گے۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ حکومت سیاسی و مذہبی جماعتوں سمیت عوام کو سمجھنا چاہیئے کہ ملک کی خوشحالی اور ترقی کا انحصار بڑی حد تک کراچی میں امن وامان پر ہے کیوں کہ یہ شہر ملک کا اقتصادی و تجارتی مرکز ہے ۔ کراچی کا امن پوری معیشت کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے لہٰذا کراچی میں پائیدار بنیادوں پر قیام امن کے لیے حکومتی اقدامات مزید وقت ضائع کئے بغیر عمل میں لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ امن کی کوششوں میں پاکستان سنی تحریک حکومت سمیت ہر اس امن پسندقوت کا ساتھ دیگی جو عوام کے تحفظ اور امن کے لیے آواز اٹھائیں اور عملی کام کریں۔#

یہ بھی پڑھیں  کراچی: الیکشن کمیشن کی طرف سے ووٹر لسٹوں کی عدم تیاری انتخابات کو مشکوک بنانے کے مترادف ہے،ثروت قادری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker