علاقائی

کراچی:معیشت کی سمت کا درست ہوناملکی سلامتی ،خوشحالی اوراستحکام کاحقیقی ضامن ہے، محمد ثروت اعجازقادری

کراچی ﴿سٹاف رپورٹر ﴾سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ معیشت کی سمت کا درست ہوناملکی سلامتی ،خوشحالی اور استحکام کاحقیقی ضامن ہے۔دنیا کا ہر ماہر معاشیات اس بات کو بخوبی جانتا ہے کہ معیشت مضبوط نہیں ہوگی تو ریاست بھی مضبوط نہیں ہوگی ۔ملکوں میں انقلاب اس وقت آتے ہیں جب وہاں معاشی خرابیاںجنم لیتی ہیں پاکستان زرعی ملک ہے اور زراعت اس کی معیشت کا سب سے بڑا ستون ہے حکومت کو چاہیے کہ معاشی بدحالی کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے مضبوط منصوبہ بندی کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دن بدن بڑھتی ہوئی مہنگائی پر گہری تشویش کرتے ہوئے کیا ۔ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کرپشن اور بد انتظامی کی وجہ سے مالی اداروں کا نظام درست رخ اختیار نہیں کرسکا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی و بے روزگاری کے سبب ہی جرائم میں اضافہ ہورہا ہے ۔انتہا پسند اسلام و ملک دشمن قوتیںچند روپوں کا لالچ دے کر نوجوان نسل کو دہشتگردی کی طرف دھکیل کر بیرونی مفادات کیلئے کام کررہی ہیں جس کو روکنا وقت کی اہم ضرورت ہے حکومت نوجوان نسل کو روزگار فراہم کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور سیاسی پارٹیاںمل جل کر صورتحال کو سنبھالنے کی کوشش کریں اور ماہرین معاشیات کی مدد سے اصلاح احوال کیلئے قلیل اور طویل المیعاد پروگرام وضع کریں ملک اس معاملے میں اب مزید تاخیر کا متحمل نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ ملک ایک بار پھر تیزی سے بڑھتی ہوئی دہشتگردی بیرونی قوتوں کی سازشوں کا شاخسانہ ہے ۔پاکستان سنی تحریک ہر قسم کی دہشتگردی انتہا پسندی کی مذمت کرتی ہے حکومت مفادات سے بالا تر ہوکر صرف ملک کے مفاد میں کام کرے تو دہشتگردی کا خاتمہ تیزی کے ساتھ کیا جاسکتا ہے پاکستان سنی تحریک 23مارچ کو مینار پاکستان کے جلسے میں دہشتگردی ،بیرونی مداخلت، کرپشن کے خلاف اپنی پالیسی وضع کرئے گی #

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ پولیس کا منشیات فروشوں اورجرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker