تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:لوگوں قرآن و سنت کی تعلیم کے لئے اپنی پوری توانائیاں وقف کردیں، سنی علما

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے ۔ لوگوں کو قرآن و سنت کی تعلیم دینے کے لئے اپنی پوری توانائیاں وقف کر دیں گے ۔بھائی پھیرو کے سنی علماکا استقبال رمضان کے سلسلے میں بلائے گئے اجلاس میں اعلان ۔ تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو شہر کے تمام سنی علمائ کا اجلاس معروف عالم دین حافظ مقصود احمد کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا ۔ اجلاس میں پیر طریقت سید ذاکر حسین شاہ ، مفتی ضیا الحسین صدیقی ، علامہ جمیل احمد صدیقی، مولانا نصر اللہ مجددی ،حافظ یعقوب احمد اور دیگر تمام مساجد کے خطیبوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،استقبال رمضان کے سلسلے میں بلائے گئے اجلاس کے بعد فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے حافظ مقصود احمد نے صحافیوں کو بتایا کہ رمضان المبارک میں عوام کو قرآن و سنت کے ابدی پیغام سے روشناش کرنے کے لئے تمام سنی مساجد میں قرآن پاک اور سنت رسول کو ترجمہ کے ساتھ پڑھایا جائے گا ۔ تاکہ لوگ اسلام کے ابدی پیغام سے آگاہ ہو سکیں ۔اجلاس کے شرکائ نے میز بان خاندان کی صحت اور سلامتی کے لئے دعا بھی کرائی گئی

یہ بھی پڑھیں  چونیاں:علامہ اقبال نوجوانوں میں شاہین جیسی خصوصیات دیکھنا چاہتے تھے،افضل شاہین

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker