پاکستانتازہ ترین

سپریم کورٹ کا سی این جی کے پرانے نرخ برقرار رکھنے کا حکم

supreem courtاسلام آباد(بیوروچیف) سپریم کورٹ میں سی این جی قیمتوں سے متعلق کیس کی سماعت جاری ہے۔ عدالت نے قیمتوں میں رد و بدل کی استدعا مسترد کرتے ہوئے نرخ برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس خلجی عارف اور جسٹس جواد ایس خواجہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مقدمے کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے موجودہ قیمتوں میں رد و بدل کی سی این جی ایسوسی ایشن کے وکیل وسیم سجادکی استدعا مستردکردی اور نرخ برقرار رکھنے کا حکم دیا۔ جسٹس جواد نے کہا کہ قیمتوں کا تعین اوگرا کا کام ہے، عدالت کا نہیں۔ عوامی حقوق متاثر ہوں گے توعدالت ضرور مداخلت کرے گی۔ اوگرا کے کردار کا خمیازہ عوام نے بھگتا۔ سیکریٹری پٹرولیم نے بتایا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہونے جا رہاہے جس کے ایجنڈے پر یہ معاملات ہیں۔ اوگرا نے ریجن ون میں چوہتراور ریجن ٹو میں پینسٹھ روپے پچاس پیسے فی کلو کی تجویز دی ہے۔ اعلیٰ عدالت نے ماضی میں اوسط قیمت اور سبسڈی کے بعد قیمت کا دس سالہ ریکارڈ طلب کرلیا۔ انڈسٹری اور گھریلو صارفین کے لئے قیمتوں میں فرق کا ریکارڈ بھی پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔اوگرا نے ایسوسی یشن سے مذاکرات کی رپورٹ پیش کی لیکن عدالت اسے غیر تسلی بخش قرار دیا۔کیس کی مزید سماعت بیس دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ :ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دوبارہ کریک ڈاؤن شروع

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker