پاکستانتازہ ترین

سپریم کورٹ کا توقیر صادق کو 26 دسمبر تک گرفتار کرنے کا حکم

supreem courtاسلام آباد (بیوروچیف) سپریم کورٹ میں اوگرا عمل درآمد کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے توقیر صادق کو 26 دسمبر تک سپریم کورٹ میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے آئی جی پنجاب اور آئی جی موٹر وے کو بھی طلب کیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آج عدالت میں پیش نہ ہونے پر دونوں کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے جائیں گے۔  سپریم کورٹ میں اوگرا عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی۔ نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ توقیر صادق کی گرفتاری کیلئے آئی جی پنجاب اور آئی جی موٹر وے تعاون نہیں کررہے، گزشتہ سماعت پر توقیر صادق کی عدم گرفتاری پر دونوں کو نوٹس جاری کئے گئے تھے۔ جبکہ عدالت نے دونوں آئی جیز کو آج ہی طلب کرلیا۔ عدالت کا کہنا ہے کہ اگر آئی جی پنجاب اور آئی جی موٹر وے پیش نہ ہوئے تو ان کی گرفتاری کے احکامات جاری کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  سیاسی جماعتیں جو حلقہ کہیں گی کھول دیں گے، عمران خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker