پاکستانتازہ ترین

عدلیہ کے خلاف سازشیں: کل ملک بھر میں وکلا کی ہڑتال کی کال

اسلام آباد(بیوروچیف) آل پاکستان وکلا کوآرڈینیشن کونسل نے عدلیہ کے خلاف سازشوں اور فیصلوں پر عمل نہ کرنے کے خلاف کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وکلاء عدلیہ کے تمام فیصلوں پر اعتماد اور مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ کل ملک بھر میں یوم یکجہتی عدلیہ منایا جائے گا۔  اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے وزیراعظم کیس اور دیگر فیصلوں پر عمل نہ کر کے آئین سے انحراف کیا۔ سزا یافتہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی فوری طور پر عہدے سے الگ ہو جائیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کے گھیراؤ کا فیصلہ 23 جون کو لاہور میں وکلا کنونشن میں ہوگا۔  جب تک وزیراعظم عہدے سے الگ نہ ہوں تمام بارز میں سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ملک ریاض کیس میں حکومت صدر زرداری، گیلانی اور لاپتہ افراد کی گمشدگی کے ذمہ دار ادارے شامل ہیں۔ اٹارنی جنرل کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی مذمت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  داؤدخیل رورل ہیلتھ سینٹر میں مریضوں کو تمام بنیادی سہولیات بہم پہنچائی جا رہی ہیں:ای ڈی او ہیلتھ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker